Jang News:
2025-06-27@13:30:57 GMT

حج 2026ء کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

حج 2026ء کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع

—فائل فوٹو

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی، حج 2026ء کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا  لازمی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے، رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے، حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حج 2026ء کے کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں حجاج بیت اللہ کی خدمت پر بین الاقوامی کانفرنس، سعودی عرب کو خراجِ تحسین

اسلام آباد میں منعقدہ حجاج کانفرنس میں سعودی عرب کی حجاج کرام کے لیے خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کو بے مثال سہولتیں، مکہ مکرمہ میں قائم فیسلٹیشن سینٹر میں 3 ہزار شکایات کا ازالہ

اسلام آباد میں ’حجاج بیت اللہ کی خدمت، سعودی عرب اور پاکستان کا شاندار کردار‘ کے عنوان سے ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

یہ علمی و فکری نشست جمعیت اہلِ حدیث مرکزیہ کے زیرِ اہتمام اور مجلسِ یکجہتی پاکستان و سعودی عرب کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کی، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی مہمانانِ خصوصی تھے۔

شرکا نے حج 2025 کے مثالی انتظامات پر مملکتِ سعودی عرب کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی خدمت جس خلوص، ترتیب اور وسعتِ فکر سے کی ہے، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

تقریب میں پاکستان و سعودی عرب تعلقات کی تاریخی، مذہبی اور روحانی بنیادوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کا باہمی تعلق صرف سیاسی نہیں، بلکہ عقیدہ، تاریخ اور امتِ واحدہ کے تصور پر استوار ہے، جسے مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی جاری، مزید 4995 حجاج کی آمد متوقع

کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں سعودی عرب کی دینی خدمات اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کی قیادت کے کردار کو سراہا گیا، اور حج و عمرہ کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور حرمین شریفین کے تمام خدمت گزاروں کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا گیا، پاکستان کی مذہبی قیادت نے سعودی انتظامات کو امتِ مسلمہ کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بین الاقوامی کانفرنس پاکستان حج خادمین حرمین شریفین سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

متعلقہ مضامین

  • حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی
  • آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر
  • حج 2026 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا
  • آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر
  • حج 2026ء کیلئے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی
  • آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلیے حکومت کا بڑا اعلان،  آخری تاریخ مقرر
  • حج 2026 کے لیے رجسٹریشن شروع، آخری تاریخ کون سی، شرائط کیا ہوں گی؟
  • حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو گا
  • اسلام آباد میں حجاج بیت اللہ کی خدمت پر بین الاقوامی کانفرنس، سعودی عرب کو خراجِ تحسین