ریلوے نظام میں جدت کے لیے بڑے معاہدے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت ریلوے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر ریلوے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ ٹرینوں میں مسافروں کے لیے سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں ایک بڑا معاہدہ کیا جائے گا، اس معاہدے سے ریلوے میں جدت آئے گی۔
حنیف عباسی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے ملک بھر میں ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے حنیف عباسی وزیر ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے حنیف عباسی وزیر ریلوے کے لیے
پڑھیں:
کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے سائیٹ ایریا میں حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، متوفی کی عمر تقریباً 26 سال ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔