ہم بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7 گنا بڑا ملک اور وسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔ اسلام آباد پریس کلب میں "میٹ دی پریس" میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پر شکر گزار ہوں، بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک اور وسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیے کے محاذ پر بھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی تھا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی بھارت شکست کھا گیا، بیانیے کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے صف اوّل کا کردار ادا کیا، 5 دن کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے اپنی ساکھ بنائی، ہمیں پاکستانی میڈیا پر فخرہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگایا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ہم شفاف تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں، اب شفافیت مشکل مرحلہ نہیں، سیٹلائٹ کا زمانہ ہے، ہم نسل درنسل کشمیر کے لیے لڑتے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان معاشی طور پر ترقی کرے اور عوام کو فائدہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیزفائر کی کوشش ناکام ہو، پاکستان نے ایک ذمہ دار نیوکلیئر اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو تاریخی کہ بھارت نے کہا پر بھی
پڑھیں:
پنک اسکوٹی سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری—ویڈیو گریبچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کروا رہے ہیں، پنک اسکوٹی سروس سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی، سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کو یہ سہولت دی ہے۔
کراچی میں پنک اسکوٹی خواتین میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پہلا شہر ہے جہاں پنک بس کا منصوبہ شروع کیا، ہم الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا رہے ہیں، صوبے کی خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے، پیپلز پارٹی اس ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک، معیشت، معاشرے کی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، انٹرنیشنل فوڈ چین نے ہماری بہت معاونت کی، پنک اسکوٹی منصوبے کو سپورٹ پر پرائیوٹ فوڈ چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پرائیوٹ سیکٹر سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک کرے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تھرکول سے ہم معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، ہم تھرپارکر میں معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، جلد پنک ٹیکسی منصوبے کی تقریب میں شریک ہوں گا، پنک ٹیکسی اسکیم سے روزگار اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پورے صوبے میں عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پہلی بار ملک میں پنک بس سروس متعارف کرائی، پیپلز پارٹی ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے، اگر خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں تو ملک اور معاشرے میں ترقی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک بھی ہیں جو خواتین کے حقوق پر پابندی لگا رہے ہیں، سندھ حکومت خواتین کو ہر لحاظ سے موقع فراہم کرنا چاہتی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر انقلاب لائے ہیں، سندھ کے چھوٹے کسانوں اور زمین داروں کی بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے مالی مدد کریں گے۔
تقریب کے دوران ہال میں خواتین نے پنک اسکوٹیز چلائیں، جس پر حاضرین نے انہیں داد دی۔