data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اہم فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں اعلان کردہ اسکواڈ میں کئی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

انگلش اسکواڈ میں جو روٹ، زیک کرالی، ہیری بروکس، برائڈن کرس، بین ڈکٹ، وکٹ کیپر جیم سمتھ، جوش ٹنگ، اولی پاپ، کرس ووکس، سیم کک، جیکب بیتھل، جیم اوورٹن اور اسپنر شعیب بشیر کو شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 جولائی سے ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جہاں انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارت نے دوسری اننگز میں 364 رنز بناتے ہوئے انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف دیا، جو انگلش بیٹرز نے صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیل کر فتح کی بنیاد رکھی، جب کہ زیک کرالی نے 65، جو روٹ نے 53 اور کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول (137) اور رشبھ پنت (118) نے نمایاں کارکردگی دکھائی، مگر ٹیم کے پانچ سنچریوں کے باوجود شکست نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، بھارت کرکٹ کی تاریخ میں ایسی پہلی ٹیم بن گئی جو ایک ہی ٹیسٹ میں پانچ سنچریاں بنانے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز 464 رنز پر مکمل ہوئی تھی، جواب میں بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے تھے۔ انگلش بولرز بریڈن کارس اور جوش ٹنگ نے دوسری اننگز میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اب دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں سیریز کی برتری برقرار رکھنے اور برابر کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ میں

پڑھیں:

ابرار احمد اور کوئنٹن ڈی کاک کا شاندار کارنامہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی اسپنر ابرار احمد اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنگِ میل عبور کیے۔

اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 70 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس اننگز کے ساتھ ہی ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کر لیے، وہ یہ کارنامہ صرف 158 اننگز میں سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے، اس فہرست میں پہلے نمبر پر ان کے سابق ساتھی ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ سنگِ میل 150 اننگز میں عبور کیا تھا۔

تاہم ڈی کاک کی شاندار اننگ ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں معاون ثابت نہ ہوئی کیونکہ ابرار احمد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت مہمان ٹیم 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ابرار احمد کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ان کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، 27 سالہ اسپنر نے 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک ٹیسٹ میں 46، ون ڈے میں 25 اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر میچ باآسانی جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان نے 32 اور بابر اعظم نے 27 رنز بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • عافیہ کی واپسی پر حکومت کی رضا مندی خوش آئند ہے
  • 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی تیار، تعلیم اور بلدیاتی نظام سے متعلق ہوگی: رانا ثناء اللّٰہ
  • چھ سال تک ایک ہی نمبر سے کھیلنے والی امریکی خاتون کی قسمت جاگ اٹھی، 1.5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
  • ’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • ابرار احمد اور کوئنٹن ڈی کاک کا شاندار کارنامہ
  • سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار
  • 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 999 کیسز رپورٹ
  • ہانگ کانگ سکسز، بھارت کو مسلسل تیسری شکست، نیپال کیخلاف 45 رنز پر ڈھیر
  • انگلینڈ ‘ اسرائیلی کلب کے درمیان فٹبال میچ، سٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج