2025-09-18@17:33:56 GMT
تلاش کی گنتی: 417

«سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے»:

    بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔  رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ داری...
    بلوچستان کے ضلع کیچ سے رواں سال 4 جون کو اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی ساڑھے 3 ماہ بعد بازیاب ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل ضلعی انتظامیہ کے مطابق محمد حنیف نورزئی کو تحصیل تمپ میں چھوڑا گیا، جہاں سے انہیں تُربت منتقل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ Assistant Commissioner Recovered After Abduction in BalochistanAssistant Commissioner Muhammad Hanif Noorzai, abducted over three months ago from Kech district, Balochistan, has been safely recovered. Officials confirm he was released in Tump and transported...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم معاہدہ ہے اور اس کی ٹائمنگ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے، دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے فوری بعد سعودی عرب اور پاکستان نے یہ معاہدہ کیاہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کونارمل چین نے کروا یا ہے اس میں پاکستان کابھی کردارادا ہے، اس وقت صدر مملکت چین اور وزیر اعظم سعودی عرب میں ہیں، آنے والے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔ امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔ مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔ سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور...
    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی...
    سٹی 42: ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی  ۔ افسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے  خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ افراد 31  اکتوبر  تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔ درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
     مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو آج حقائق سے آگاہ کرنے آیا ہوں، سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ چلایا۔ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ جلال پور پیر والا موٹر وے سندھ کا حصہ نہیں ہے، جلال پور والا موٹر وے سندھ میں ہوتا تو اپوزیشن کے اراکین پہنچ چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اس پر بھی درجنوں پریس کانفرنس کر چکے ہوتے،  ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو قدرتی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس طرح کی آفت جب آتی ہے تو بہت سارے...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی کے علاقے الحیدر سوسائٹی ڈرگ روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتول کی شناخت 26 سالہ ارتضیٰ علی ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ایمن دختر افتخار شاہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل تھانے کے ہیڈ محرر عثمان شاکر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی لڑکی مقتول ارتضیٰ کے نکاح میں تھی اور وہ اس سے ملنے گھر آیا تھا کہ گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔...
    میانمار کی ریاست راکھین میں فوجی جنتا کے فضائی حملے میں کم از کم 19 طلبہ جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیوکتاؤ ٹاؤن شپ کے گاؤں تھیئت تھپین میں 2 نجی اسکولوں پر کیا گیا۔ UNICEF demands end to violence against children after junta airstrike kills 19 students at boarding school in Kyauktaw Township, Rakhine State. #WhatsHappeningInMyanmar pic.twitter.com/W4CKUtIQAb — The Irrawaddy (Eng) (@IrrawaddyNews) September 13, 2025 قومی اقلیتی عسکری گروپ ارا کان آرمی (AA) نے اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔  گروپ نے جنتا کو اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو...
    برطانیہ کی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرے گا تو برطانیہ ان ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کر سکتا ہے۔ شبانہ محمود نے واضح کیا کہ برطانیہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو غیر قانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش شامل ہیں۔ شبانہ محمود نے یہ بھی بتایا کہ رواں برس اب تک 30 ہزار سے زائد افراد کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔  
    کراچی: حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ہے مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ اہم شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے کی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے کھولنا ممکن نہیں۔ اس بندش کے باعث کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک متبادل راستے یعنی جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی...
    ملیرجام گوٹھ  کے مقام پرملیرندی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث زیر تعمیر شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے ملیرجام گوٹھ کے قریب ملیرندی میں آنے والا سیلابی ریلا زیرتعمیرشاہراہ بھٹو کوکاٹتا ہوا دوسری جانب نکل گیا جس کے باعث شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  شاہراہ بھٹو پرشگاف پڑنے واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ واقعے کے فوری بعد میمن گوٹھ پولیس اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے شاہراہ بھٹو کے اطراف حفاظتی رسی باندھ دی اورکسی بھی غیرضروری شخص کوشاہراہ بھٹو پرآنے کی اجازت نہیں دی جا رہی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔  ٹریفک پولیس نے شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور ممبران سے گزارش کی ہے کہ طارق روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک نہ کریں، اقدام کا مقصد بارش کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال سے حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور...
    ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی...
    کراچی: بھارت سے آنے والا مون سون اسپیل سندھ میں بارش برساتا ہوا کراچی تک پہنچ گیا ہے، تاہم کے-الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے بتایا ہے کہ بارش کے باوجود شہر میں بجلی کی فراہمی مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے۔ عمران رانا کے مطابق مون سون کے اس سسٹم کے تحت شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کے-الیکٹرک ہائی الرٹ پر ہے اور دیگر شہری اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے-الیکٹرک کے 2100 سے زائد فیڈرز میں سے صرف 60 سے کم فیڈرز عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں،...
    محکمہ داخلہ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، تاہم کسی کو بھی زبردستی سڑکیں یا شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شہریوں کی آزاد نقل و حرکت اور معمولاتِ زندگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ محکمہ داخلہ کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ زور زبردستی یا تشدد کے ذریعے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں کو بھی معافی نہیں ملے گی۔ ریاستی رٹ کو چیلنج...
    امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں کئی سال بعد پہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنس امتحانات، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردی نیس سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔ ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام شعبہ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کی...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومتِ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ  کے موقع پر صوبہ بھر میں مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں تقاریب کے اہتمام کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ اہم اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔ جمعہ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں اور پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔...
    بی آئی ایس ای سوات بورڈ نے 30 اگست 2025 کو گیارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نتائج سوات اور شانگلہ کے طلبا کے لیے ہیں، جنہوں نے اس سال کے آغاز میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیے تھے۔ نتائج چیک کرنے کے لیے طلبا کو مختلف طریقے فراہم کیے گئے ہیں: ویب سائٹ کے ذریعے طلبا بی آئی ایس ای سوات کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے “نتائج” سیکشن میں اپنا رول نمبر درج کریں، اور “سبمٹ” پر کلک کر کے نتیجہ دیکھیں۔ نام سے تلاش اگر طلبا اپنے رول نمبر کی بجائے نام کے ذریعے نتائج دیکھنا چاہتے...
    امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سفر کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے جہاں کئی امریکی اتحادی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عباس سمیت تقریباً 80 فلسطینی رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے جائیں گے۔ ان میں فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ آپریشن ’خونریز‘ ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ محمود عباس کے دفتر نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفے کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کی بانی چییرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے گزشتہ روز کے فیصلے سے آگاہ کیا تاہم بانی چئیرمین نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور نہ کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان  سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔ انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک :  خیبرپختونخوا حکومت کے کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کا لاپتہ بلیک باکس مل گیا۔  سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائےحادثہ سے تقریباً  100میٹر کے فاصلے پرپڑا تھا جسے تلاش کر لیا گیا۔ پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کےحوالےکر دیا ہے۔ باجوڑ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے. پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران ریسکیو کاموں میں خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ پولیس کو خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا تھا جسے تلاش کرلیا گیا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا، تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر حادثے کے جائے وقوعہ کا 2 مرتبہ معائنہ کیا اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے اہم علاقے روس کے حوالے کرنے کے لیے زیلنسکی پر دباؤ ڈالنے کی تیاری شروع کردی۔ دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد یورپی یونین کے رہنماؤں کو یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے بقیہ حصے کو روس کے حوالے کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر کے اس مطالبے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پیوٹن نے چند روز قبل جنگ بندی کی ممکنہ ڈیل سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ یوکرین کو 4 سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے مشرقی ڈونباس کو مکمل طور...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب فلڈز نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 212 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زیادہ ہے۔  رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 184 مرد، 14 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر، باجوڑ، بٹگرام، سوات، شانگلہ، تورغر اور مانسہرہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی کے جنوب میں واقع جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب کشتی الٹنے سے 27 تارکین وطن اور پناہ گزین ہلاک ہو گئے ہیں۔'یو این ایچ سی آر' اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے 60 افراد کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔ اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق کشی پر سوار لوگ لیبیا سے آ رہے تھے اور ان کی منزل اٹلی تھا۔افریقہ کے ساحل سے اٹلی کا سفر اختیار کرنے والے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد اور باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے سانحات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قدرتی آفات ایک کڑی آزمائش ہوتی ہیں اور ایسے مواقع پر ہمیں بطور قوم یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اور صوبائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد اور باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے سانحات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قدرتی آفات ایک کڑی آزمائش ہوتی ہیں اور ایسے مواقع پر ہمیں بطور قوم یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔سید یوسف...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سعودی عرب آئل کمپنی آرامکو نے اپنے جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز کی زیرقیادت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (جی آئی پی) بلیک راک کا حصہ ہے جبکہ جعفورہ مملکت سعودی عرب میں سب سے بڑا نان ایسوسی ایٹڈ گیس ڈویلپمنٹ منصوبہ ہے جس میں تقریباً 229 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب اسٹاک ٹینک بیرل کنڈینسیٹ کے ذخائر موجود ہیں، یہ منصوبہ آرامکو کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہے جس کے تحت وہ 2021 سے 2030...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دو سینئر اہلکاروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مبینہ بے نامی لین دین اور گاڑیوں کی درآمدات میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات کے مستقبل پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے. بزنس ریکاڈر کے مطابق ایف بی آر حکام نے ان تبادلوں کو معمول کی انتظامی کارروائی قرار دیا ہے لیکن اس بار ان تبادلوں نے حساس تحقیقات میں مداخلت کے خدشات کو جنم دیا ہے اس کی ایک وجہ ان میں سے ایک افسر کی جانب سے یہ دعویٰ ہے کہ ان کی تعیناتی طاقتور لابیوں کے خلاف کارروائی کے باعث سزا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) جرمنی کی سب سے بڑی ریاست باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر، جرمنی میں مقیم یوکرینی مہاجرین کے لیے امدادی رقم تک رسائی کے لیے موجودہ قوانین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ قدامت پسند جماعت سی ایس یو کے سربراہ ہیں جو کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کی حامی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ چاہے وہ نئے آنے والے ہوں یا برسوں سے جرمنی میں رہ رہے ہوں، یوکرینی مہاجرین کو عموماً کم رقم ملنی چاہیے۔ البتہ زوئڈر کی یہ تجویز سی ڈی یو اور سی ایس یو کے اس معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی، جس پر ان دونوں نے مئی میں سوشل ڈیمو کریٹس (ایس...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، موسم ابر آلود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی کے باعث اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، ساون، چک شہزاد اور دیگر سوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ چک شہزاد اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
    (بھیرہ شر یف) اسلامی سال کے مہینوں میں سے دوسر ے مہینے کا نا م صفر ہے جس کے لغو ی معنی گھر خالی کرنا، سونا، پیتل، یرقان، پیٹ میں زرد رنگ کا پانی جمع ہو جانا ہیں۔ ماہ صفر کو زبان نبوت نے مظفر فرمایا ہے مگر عو ام النا س میں جہا لت کی بنا پر اس کے با ر ے میں توہمات پر مبنی عجیب و غر یب نظر یا ت ہیں حالانکہ ہمار ے پیا ر ے نبی اکرم ﷺ نے بد شگونی کو شر ک سے تعبیر فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بد شگونی شرک ہے اور حضو ر ﷺ نے یہ الفاظ تین مر...
    کوئٹہ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی (بلوچ یوتھ کونسل) کی دیگر قیادت کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنما انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ منظور پولیس کی جانب سے عدالت سے 30 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے 20 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران بی وائی سی قیادت کی جانب سے اسرار بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب بلوچ ایڈووکیٹ اور عیوض زہری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلوں کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بی وائی سی رہنماؤں کو 24...
    کراچی میں  ایک روز قبل شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا...
    مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ توانائی کے خزانے کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اے پی پی کے مطابق فیصل آباد کی جامعیہ زرعیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے...
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
    امانت گشکوری: طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ،سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا سرکلر کالعدم قرار دے دیا. تفصیلات کےمطابق جسٹس عائشہ ملک نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، ریمارکس میں سپریم کورٹ نے کہا بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں حق کی بنیاد پر دی جائے گی، بیٹی کی پنشن کے لئے والد کی وفات سے پہلے یا بعد کا معاملہ غیر متعلقہ ہے۔ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے:عظمیٰ بخاری سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ پنشن خیرات نہیں ، سرکاری ملازم کا قانونی حق ہے،عدالت...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عرفان میمن نے کہا ہے کہ گدھے کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں۔عرفان میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم موقع پر پہنچی تو ایک ہزار کلو کٹا ہوا گدھے کا گوشت اور 40 گدھے زندہ ملے جبکہ موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کتنے گدھے کاٹے گئے اور گوشت کہاں کہاں تقسیم کیا گیا، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام آباد: گدھے کا گوشت برآمد کیس، گرفتار غیر ملکی ملزم جیل منتقلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے...
    خیبرپختونخوا حکومت نے وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی جاں بحق افراد کے لواحقین لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام...
    مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم پر  بریفنگ دی گئی، ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...
    کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
    حال ہی میں وی نیوز نے ایک خبر دی تھی جس میں اس مسلئہ کی طرف نشاندہی کی گئی تھی کہ 60 ہزار نوجوانوں میں سے 5 ہزار نوجوان ملک سے باہر جاسکے، یہ وہ نوجوان تھے جو نا صرف ٹرینگ حاصل کرچکے تھے بلکہ ان پر حکومتی خزانے سے کئی ارب روپے لگ چکے تھے۔ اب وہ نوجوان جو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور حکومتی اداروں سے ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب حکومت پاکستان نے اسکل ڈیولپمنٹ پراگرامز کو بین الاقوامی اداروں سے منسلک کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، جس سے ملک بھر کے وکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو نا صرف عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان اور افغانستان کے مابین ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے۔ معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکرٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ معاہدہ یکم اگست 2025 ء سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے پا گیا، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کئے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وفاقی حکومت کا فرنٹیئر  نےنسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔  ذرائع نے بتایا  ہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد، پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا ،فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جلد اہم مذاکرات ہونے جارہے ہیں جبکہ معاشی و اقتصادی تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی راہیں کھلی ہیں اور باہمی اشتراک میں وسعت آئی ہے۔رضوان سعید شیخ نے یہ گفتگو ڈیلس میں معروف پاکستانی کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر راؤ کامران کی رہائش گاہ پر دیے گئے ظہرانے کے موقع پر کی جہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات، تجارتی پالیسی...
    الاقصیٰ اسپتال کے ترجمان خلیل دگران نے امدادی مراکز کے باہر گولیوں کا نشانہ بنے والے فلسطینوں کے بارے تفصیلات میں بتایا ہے کہ ان میں اکثریت کے سروں اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے 110 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر میں ہونے والے مذاکرات پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی، تاہم اسرائیلی افواج کی جانب سے رفح میں امداد لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں کو غزہ ہیومین ٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ رفح میں بچ جانے والے ایک فلسطینی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے السکوش کے علاقے جی ایچ ایف کے سامنے امداد کے منتظر افراد پر سیدھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے بجائے سعودی عرب پہنچا دیے جانے والے مسافر نے نجی ایئرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیج دیا۔شاہ زین نامی مسافر، جو لاہور سے کراچی جانے کے لیے ایئرسیال کی پرواز میں سوار ہوا تھا، 7 جولائی 2025 کو ایئرلائن کی مبینہ غفلت کے باعث جدہ پہنچ گیا۔ اس واقعے پر شاہ زین نے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔قانونی نوٹس میں متاثرہ مسافر نے ایئرلائن سے مکمل سفری اخراجات کی واپسی سمیت وضاحت طلب کی ہے۔ شاہ زین کے مطابق بغیر ویزا اور ضروری دستاویزات کے جدہ پہنچنے پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
    ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل نے امیگریشن حراست کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ان کے وکلا نے دو کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں جھوٹی قید، بدنیتی پر مبنی قانونی چارہ جوئی اور یہود مخالف کے طور پر بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا .(جاری ہے) خلیل کو امیگریشن ایجنٹوں نے 8 مارچ کو گرفتار کیا تھا امریکی حکومت انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان کی سرگرمیاں ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں جون کے اواخر میں ایک وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خلیل...
    ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے۔ نیو یارک کے آزاد میڈیا پلیٹ فارم"کوائن ٹیلی گراف میگزین "نے پاکستان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے اقدامات کو سراہا جس میں پاکستان کرپٹو اثاثوں کو منظم کرنے کے لیے بٹ کوائن ذخائر قائم کرے گا۔ وزیر مملکت اور سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں موجود بٹ کوائنز کو قومی ذخیرے میں شامل کیا جائے گا جو کہ مالی استحکام کی طرف اہم سنگ میل ہے۔ کوائن ٹیلی گراف میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر مظبوط کرپٹو فریم ورک کی...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی کے سربراہ ایلون مسک نے وضاحت دی ہے کہ ان کے چیٹ بوٹ گروک کی جانب سے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف صارفین کے دباؤ کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ گروک ضرورت سے زیادہ صارف دوست بن گیا تھا، اتنا کہ آسانی سے گمراہ ہوکر غلط ردِ عمل دینے لگا، یہ مسئلہ اب حل کیا جا رہا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: گروک نے خود کو ’مشینی ہٹلر‘ قرار دے دیا، صارفین کے شدید ردعمل پر چیٹ بوٹ کی ٹیکسٹ جنریشن معطل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گروک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ایسے گھناؤنے اینٹی-وائٹ نفرت انگیز مواد‘...
    سٹی 42 : حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور  کے مطابق  ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز؛کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری  وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے،...
    حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی  ۔  اب تک 585 کمپنیوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور نئی کمپنیوں کو 10 اگست 2025...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے سیلاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ان کے بارے میں اطلاعات سے بروقت آگاہی کے نظام کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ انسانی جانیں لیتے ہیں اور ہر سال دنیا بھر میں سیلاب سے متعلقہ 85 فیصد انسانی اور 50 ارب ڈالر کا معاشی نقصان انہی کے سبب ہوتا ہے۔ Tweet URL سست رو دریائی سیلاب کے مقابلے میں اچانک آنے والے سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کے لیے لوگوں...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) تین سال کے انتظار کے بعد سندھ ٹیسٹنگ سروس (STS) کے تحت IBA سکھر سے پاس ہونے والے امیدواروں کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ سکھر، روہڑی، نیو سکھر اور پنوعاقل سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 354 کامیاب امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔اس ضمن میں سکھر کے ماڈرن اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی دھاریجو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن علی اکبر کلہوڑو اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن مرتضیٰ شاہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکھر سٹی، نیو سکھر اور روہڑی سے تعلق رکھنے والے 157 مرد و...
    اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ، فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا ان شا اللہ جلد فلسطین سے ایک اعلی سطحی وفد قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئیگا فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم اور حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل...
    اسلام آباد: ماہرین تعلیم نے عالمی سطح پر پاکستان کی جامعات کی ریٹنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ عالمی سطح پر جامعات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم کیو ایس ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال کے عرصے میں پاکستانی جامعات اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہیں، 2019 میں صرف تین پاکستانی یونیورسٹیاں کیو ایس کی عالمی ریٹنگ میں شامل تھیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 18 ہوگئی ہے تاہم تعلیمی ماہرین نے اس سے ابھی بھی ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کیو ایس ریٹنگ...
    ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ منگل کے روز ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 6 رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا، عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود ماہرنگ بلوچ کی رہائی کیوں نہ ہوسکی؟ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ جنہیں عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ رہنماؤں پر...
    اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے...
    دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کو متعارف کروانے سے قبل ٹرائل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی کمپنی Pony.ai کے ساتھ ایمریٹس میں خود سے چلنے والی گاڑیوں کے پائلٹ ٹرائلز شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرائلز اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے ہیں جو کہ 2026 میں متعارف کروانے کے لیے مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے کمرشل سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔ یہ تعاون دبئی کی سمارٹ سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد 2030 تک...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے غیور مسلمان اپنے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، اگر کوئی احقمانہ کام کیا تو پوری دنیا سے جواب ملے گا اور ہم پاکستان سے جواب دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس...
    نشتر پارک میں محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ قیامت کی تیاری کا سب سے سچا راستہ یہی ہے کہ انسان حسینی بن جائے، جو کربلا کو سمجھے گا وہ محشر میں شرمندہ نہ ہوگا جو آنکھ دنیا میں حسینؑ پر گریہ کرتی ہے وہ آنکھ قیامت میں اندھی نہ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے نشتر پارک میں خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ قیامت ایک ایسی حقیقت ہے جس پر ہر آسمانی دین اور ہر پیغمبر نے یقین دلایا ہے، قرآن مجید بارہا اس دن کا ذکر کرتا ہے، جس دن اعمال کا حساب ہوگا ظالم کو اس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ میرپور ماتھیلو مال گاڑی حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں 14 گھنٹوں تک کی تاخیر ہوئی ہے۔ گرین لائن 10 گھنٹے تاخیر سے کراچی کینٹ پہنچے گی، پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی آئے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق سرگودھا سے آنے والی ملت ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے کراچی پہنچے گی، لاہور سے آنے والی فرید ایکسپریس 13 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 13...
    پاکستان کے مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائرِ اس ہفتے تقریباً 40 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جس کی وجہ حکومت کو ملنے والے کثیرالطرفہ اور تجارتی قرضے ہیں، جنہوں نے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو 30 جون 2025 تک 14.51 ارب ڈالر تک پہنچا دیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے مالی سال 25-2024 کے اختتام تک 14 ارب ڈالر کا ہدف عبور ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومتِ پاکستان کو موصول ہونے والے کثیرالطرفہ اور تجارتی قرضوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ سنگِ...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چیئن نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور ویتنام کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین نے متعلقہ صورتحال کو نوٹ کیا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔یہ چین کے لئے باعث مسرت ہے کہ  تمام فریق امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی مشاورت کے ذریعے حل کر رہےہیں، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی نقصان پہنچانے والے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔   اگر ایسی صورت حال پیدا ہوئی تو چین اس کا بھرپور طریقے سے جوابی اقدامات اٹھائےگا۔امریکی صدر کا  تجارتی وفد کے ہمراہ  چین کا دورہ کرنے کی...
    پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کی حوصلہ افزائی کےلیے صدارتی ایوارڈز اور قومی اعزازات دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نامزدگیوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے نام زیر غور لائے گئے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدان اور ماہرین عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی باصلاحیت پاکستانیوں کو نمایاں کرنے کے لیے شفاف اور میرٹ پر...
    بی بی سی کے 100 ملازمین سمیت 400 اہم شخصیات نے ادارے کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر رابی گب پر اسرائیل کی جانب جھکاؤ کا الزام لگا کر بی بی سی انتظامیہ سے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس خط پر دستخط کرنے والے صحافی اور اہم سرکاری شخصیات نے بی بی سی میں اسرائیل اور فلسطین کی رپورٹنگ کے حوالے سے سنسرشپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ابھرتی ہوئی 11 سالہ صحافی جنگ کی رپورٹنگ کیوں کررہی ہے؟ انہوں نے بی بی سی کی جانب سے غزہ میں ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کو سنسر کرنے پر جانبداری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تقریباً 250 ریٹائرڈ ملازمین ایک ماہ سے اپنی پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پیکٹاء کو پنجاب میں ضم کرنے کے بعد سے انہیں پنشن ملنے میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات میں گھِرے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی کے پنجاب میں انضمام کے بعد مالی قواعد و ضوابط کو مرتب نہ کرنے کی وجہ سے پنشن کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ریٹائرڈ ملازمین پر پڑا ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی پنشن کے منتظر ہیں لیکن انہیں ابھی تک...
    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی کی بلدیاتی حکومت پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی حکومت ملنے کے بعد شہر میں عملی کام شروع ہوا، پوچھتی ہوں اپنے دور حکومت میں بارش پر شہر بند کرنے والے آج کس منہ سے بات کر رہے ہیں؟ رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے...
    سوات میں دریا میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ میری بیٹی اور 4 نواسیاں بھی حادثے کی نذر ہوگئیں۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس بزرگ شہری کے مطابق حادثے میں ان کی بیٹی، داماد اور 4 نواسیاں بچ گئیں۔ سوات میں دریائے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: سوات حادثہ، سیاح پانی میں کیسے ڈوبے، عینی شاہد نے پوری صورتحال بیان کردی ضلعی انتظامیہ سوات نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق حادثہ پشاور بائی...
    ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری ہونے کے بعد موٹر وے نے بھی دوران بارش مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس وقت پنجاب کے کئی اضلاع میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔ جس نے جل تھل کو ایک کر دیا ہے جب کہ مون سون کے تباہ کن اسپیل نے 7 قیمتی جانیں لے لی ہیں۔ تیز بارش کے دوران ویسے تو اکثر سفر سے گریز کرتے ہیں مگر کچھ کسی مجبوری اور کچھ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سفر جاری رکھتے ہیں۔ ایسے میں سڑکوں پر پانی اور پھسلن سے حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔موٹر وے پولیس نے بھی بارشوں کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں بارش...
    ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ابھی تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر  ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جیسا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے، جنگ کا آغاز ایران نے نہیں بلکہ اسرائیل نے ایران پر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ بندی، امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک یہ اعلان کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک، کسی جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے حوالے سے کوئی ’معاہدہ’ طے نہیں پایا۔ تاہم، اگر صہیونی حکومت...
    ایران اور اسرائیل کی جنگ کے تناظر میں سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ وی نیوز نے اس حوالے سے تحقیق کی اور حقائق جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور فیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ وی نیوز کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی، زمینی یا بحری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دے گا۔ پاکستان نے 21 اور 22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے...
    قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی نے کیمبرج کے لیک ہونے والے پرچے متاثرہ طلبہ سے دوبارہ لینے کی سفارش کردی کمیٹی نے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اگر چاہیں بغیر کسی اضافی فیس کے آئندہ امتحانی سیشن اکتوبر/نومبر 2025 میں دوبارہ امتحان دے سکیں۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (کیمبرج) نے آج پاکستان کی قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی سے ملاقات کی جس میں تین امتحانی پرچوں کے بارے میں کیمبرج کی تحقیقات کے حوالے سےاضافی معلومات ان کو فراہم کی گئیں. اس کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کے حالیہ پیپر لیک ہونے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے اہم بیان دیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ متاثرہ طلبہ کو...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں ترامیم نافذ کردیں۔ نادرا کی شناختی قواعد میں ترامیم کے مطابق ب فارم کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک لازم نہیں ہے۔تین سے دس سال کے بچوں کی تصویر اور آئرس اسکین لازمی ہوگی۔دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری ہوگا جس پر میعاد درج ہوگی، پرانے ب فارم منسوخ نہیں کیے گئے لیکن پاسپورٹ بنوانے کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ایف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہوا، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے تحت ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں سیاست دان اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں، بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زاید کے...
    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے...
    اسرائیل-ایران کشیدگی کے دوران اسرائیل کے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم اسرائیل میں بسنے والے فلسطینی شہری، جو کل آبادی کا تقریباً 21 فیصد ہے، اکثر ان حفاظتی اقدامات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عکا کے قریب رہنے والی خاتون سمر الرشد کو میزائل حملوں کے دوران فلسطینی ہونے پر ایک یہودی شہری کی جانب سے پناہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک) آئرش فضائی کمپنی ریان ائر نے خرابی پیدا کرنے والے مسافروں کو جرمانہ کرنے کا انتباہ کردیا۔ اعلان کے مطابق خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافروں کو 500یورو یعنی 580 ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا اور انہیں طیارے سے بھی اتار دیا جائے گا۔یورپ کی سب سے بڑی ائر لائن کو اس سے قبل مسافروں کے تاخیر سے جہاز میں سوار ہونے کا بھی سامنا رہا ہے۔ جس کی وجہ مسافروں کا ضرورت سے زیادہ شراب پینا ہے۔ ریان ائر اپنے عملے اور مسافروں کو غیر اخلاقی رویوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں نقصان پہنچانے والے مسافروں کا تعاقب جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ جنوری میں غیر اخلاقی...