حماس نے دو مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نےجنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ریڈ کراس کے ذریعے حماس کی جانب سے دو لاشیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں بعدازاں غزہ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کی گئی ہیں، لاشوں کو شناخت کے لیے ایک طبی تجزیاتی مرکز منتقل کیا جائے گا۔
حماس کے مطابق رفح کراسنگ کی بندش لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے اور مزید لاشوں کی حوالگی رفح کراسنگ کھلنے سے مشروط ہے۔
واضح رہے کہ اب تک حماس کی جانب سے 28 میں سے 11 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کی جا چکی ہیں۔
خیال رہے کہ حماس مکمل جنگ بندی معاہدے کی پابندی کررہاہے، اس کے برعکس اسرائیل آئے روز جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف وقتوں میں غزہ کے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کررہاہے، اس کے علاوہ امدادی گاڑیوں کو بھی غزہ میں داخل ہونے میں رکاوٹیں کھڑی کررہاہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کرکے حماس کو موردزالزام ٹہرارہا ہےجو خطے کے امن کےلیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے حوالے
پڑھیں:
یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، حماس
حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں۔
حماس کے مطابق متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے۔
اپنے بیان میں حماس کا مزید کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آلات درکار ہیں۔
حماس کا مزید کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔