اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرانے والے افراد کے لئے اہم خبر آگئی، وزارت مذہبی امور نے عازمین کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرنیوالے حج پرنہیں جا سکیں گے تاہم سرکاری اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط 3 تا 10نومبرتک وصول کی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ دوسری قسط کی مد میں فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے اور حج درخواست گزار یہ رقم ملک کے 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والے افراد کو اضافی 2 لاکھ روپے جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم لینے والوں کو 67 ہزار روپے فی کس مزید ادا کرنا ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط جمع کراتے وقت حج پیکج میں تبدیلی کرسکیں گے، تاہم دوسری قسط کی وصولی کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو افراد مقررہ مدت میں دوسری قسط جمع نہیں کرائیں گے ان کی حج درخواستیں منسوخ تصور کی جائیں گی۔ منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹس میں واپس کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کیلیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔

وکیل کے مطابق عارف علوی کو پہلے رہائش کے لیے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ 3-اے الاٹ کیا تھا۔ بعد ازاں  انہیں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کردیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ شہاب امام نے بنگلے پر 2023 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سابق صدر کے ساتھ وفاقی حکومت کا یہ رویہ مناسب نہیں۔ سابق صدر کو مذکورہ بنگلے کی موجودہ حیثیت کا پہلے نہیں بتایا گیا۔ وفاقی حکومت کو مذکورہ بنگلہ بطور رہائش سابق صدر کو دینے کا حکم دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیرا وائز جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • پنشن اخراجات پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کنٹری بیوٹری اسکیم، نیا مالی ماڈل متعارف
  • وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کیلئے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس
  • سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کیلیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس
  • حج اسکیم 2025: بروقت قسط  جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے
  • عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • ای بائیکس اسکیم کے تحت قرعہ اندازی، 41 ہزار درخواست گزار کامیاب قرار