نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پارلیمانی لیڈر نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
اجلاس سے واک آوٹ ،ن لیگ کیخلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا،ذرائع
پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ کے بعد پی پی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے بعد اجلاس سے واک آوٹ کریں گے اور ن لیگ کے خلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے تمام ارکان ایوان میں
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹووزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کے لیے تیار ہیں، کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ 3 ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے کے لیے وہ ارکان مشاورت کے لیے گئے ہیں، وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے کہا ہے کہ اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کی حکومت کے حساب سے کابینہ کا حجم زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللّٰہانہوں نے کہا کہ ایسے لائحہ عمل پر متفق ہونا چاہتے ہیں کہ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق معاملہ حل ہو، کل بھی ہم نے کچھ چیزوں پر ایک حد تک اتفاق کیا تھا، مشاورت کے لیے گئے ارکان واپس آتے ہیں تو امید ہے کہ معاہدہ سائن ہو جائے گا۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امورنے کہا کہ حکومت کے حجم اور مہاجرین کی نشستوں میں مہاجرین بھی فریق ہیں، آزاد کشمیر کے وسائل سے متعلق ان کی باتیں حقیقت پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے، کوئی پریشانی کی بات نہیں، نہروں پر احتجاج کے دوران ہائی ویز بند کر کے پنجاب کو پانی چور کہا جاتا تھا۔
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا کونسی فلڈ کینال نکالنا چاہتے ہیں یہاں تو سیلاب آتا ہی نہیں، ہم نے کہا تھا کہ فلڈ کینال ہو گی تو سیلاب سےنقصان نہیں پہنچے گا۔