WE News:
2026-06-03@02:47:41 GMT

اتحاد کی ہانڈی، بار بار چوراہے میں کیوں پھوٹتی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

اتحاد کی ہانڈی، بار بار چوراہے میں کیوں پھوٹتی ہے؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی 2 بڑی جماعتیں ہیں، جنہیں کبھی ایک دوسرے کی سخت ترین حریف تو کبھی اتحادی کے طور پر دیکھا گیا۔

لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ جب بھی یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ اقتدار میں شریک ہوتی ہیں، کچھ ہی عرصے بعد اختلافات اور کشیدگی جنم لے لیتی ہے۔ حالیہ دنوں میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان پیدا ہونے والی تلخیوں نے ایک بار پھر ماضی کی یاد تازہ کر دی ہے۔

حالیہ اختلافات کی ابتدا

2024 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اقتدار کے لئے ہاتھ ملایا۔ مرکز میں اتحادی حکومت قائم ہوئی جبکہ پنجاب میں مریم نواز وزیر اعلیٰ بنیں۔ ابتدا میں دونوں جماعتوں نے مفاہمت اور تعاون کا عندیہ دیا مگر وقت کے ساتھ ساتھ شکوک و شبہات بڑھنے لگے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے وعدے کے باوجود پنجاب میں انہیں خاطر خواہ نمائندگی نہیں دی۔ کئی اہم فیصلے، مثلاً ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم اور بیوروکریسی میں تقرریاں، پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے۔

2025 کے آغاز میں یہ اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کھلے عام مسلم لیگ (ن) پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اور آصف علی زرداری کے درمیان رابطوں کے باوجود یہ کشیدگی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ایوان میں بھی مسلم لیگ ن اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پرسخت رد عمل سامنے آیا اور نوید قمر نے اس کا برملا اظہار بھی کیا۔ پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔ مسلم لیگ ن کے سلجھے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے معذرت کی اور انہیں منانے کی بھی کوشش کی۔

معاملہ یہاں رکا نہیں، دونوں صوبوں کے وزرا اطلاعات اور دیگر وزرا اور رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے پر سخت تنقید کا سلسلہ چلتا رہا پریس کانفرنسز بھی ہوئے۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے اپنے جیالے حسن مرتضیٰ، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت مختلف جیالوں کو میدان میں اتارا اور بھر پور جواب بھی دئیے۔ جب مسلم لیگ ن کی جانب سے مزید بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر قمر زمان کائرہ کو میدان میں اتارنا پڑا۔ انہوں نے بھی اپنے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ اور وزیر اعلی پنجاب کو خوب جوابات دئیے۔

تاریخی تناظر: 2008 کا بُربن معاہدہ

یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں جماعتیں اتحادی بننے کے بعد اختلافات کا شکار ہوئیں۔ 2008 کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بُربن میں ایک معاہدہ کیا جس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مشرف دور میں برطرف کیے گئے ججز کو بحال کیا جائے گا۔

تاہم، پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر تاخیری حربے اختیار کیے، جس پر مسلم لیگ (ن) نے سخت ردِعمل دیا اور بالآخر مرکز میں اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی۔ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اعتماد کی کمی ہمیشہ ایک بنیادی مسئلہ رہی ہے۔

اتحادی حکومت (2008-2013) اور مستقل کشمکش

پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت (2008-2013) میں مسلم لیگ (ن) نے ابتدا میں حکومت کا حصہ بننے کے بعد جلد ہی علیحدگی اختیار کی اور اپوزیشن میں بیٹھ گئی۔

اس دوران دونوں جماعتوں کے درمیان بارہا کشیدگیاں سامنے آئیں، مثلاً این آر او، عدلیہ کی بحالی، گورنر راج اور بدعنوانی کے الزامات۔ ان اختلافات نے اس تاثر کو مضبوط کیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد وقتی مجبوری ہوتا ہے، دیرپا تعلق نہیں۔

2022-2023: پی ڈی ایم کا تجربہ

عمران خان کی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کیا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر ایک ہی صف میں نظر آئیں اور تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں کامیاب ہو گئیں۔

تاہم، جیسے ہی عبوری حکومت اور انتخابات کی بحث شروع ہوئی، اختلافات نے سر اٹھا لیا۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر یہ الزام لگایا کہ وہ مرکز اور پنجاب میں اختیارات پر اجارہ داری چاہتی ہے۔

یہ سوال اہم ہے کہ آخر ہر 2 سے 3 سال بعد ان دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کیوں جنم لیتے ہیں؟ اس کی چند بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں:

سیاسی مفادات کا ٹکراؤ: دونوں جماعتیں ایک ہی ووٹ بینک کو ٹارگٹ کرتی ہیں، بالخصوص پنجاب میں۔ اس لیے دیرپا شراکت داری مشکل ہو جاتی ہے۔

اعتماد کی کمی: ماضی کے تجربات نے یہ واضح کیا ہے کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے وعدوں پر مکمل بھروسہ نہیں کرتیں۔

طاقت کی تقسیم کا مسئلہ: وزارتوں، ترقیاتی منصوبوں اور بیوروکریسی میں اثرورسوخ کی تقسیم ہمیشہ تنازع کا باعث بنتی ہے۔

ذاتی اور خاندانی سیاست: نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور اب مریم نواز کے ذاتی بیانیے اور اندازِ سیاست بھی کشیدگی بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

2025 میں جاری اختلافات نے ایک بار پھر سوال کھڑا کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا یہ اتحاد کتنی دیرپا ثابت ہوگا؟ اگرچہ دونوں جماعتوں کو تحریک انصاف کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا سامنا ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ باہمی بداعتمادی ان کے اتحاد کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔

ماہرین سیاست کہتے ہیں کہ  اگر دونوں جماعتیں اقتدار کی بجائے جمہوری تسلسل اور ادارہ جاتی اصلاحات کو ترجیح دیں تو ان کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر طاقت کی کشمکش جاری رہی تو تاریخ خود کو ایک بار پھر دہرا سکتی ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سیدہ سفینہ ملک

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دونوں جماعتوں کے درمیان اور پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے دونوں جماعتیں ایک بار پھر ایک دوسرے مریم نواز وزیر اعلی مسلم لیگ کہ دونوں کے بعد

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں ایک انتہائی اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب اور اہم ملاقات

اٹلی کے دارلحکومت روم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری جنرل ریکارڈو گوارگلیا نے اس اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اٹلی سے دفاعی تعاون کے فروغ اور باہمی تجربے سے مستفید ہونا چاہتا ہے، وزیردفاع

دستخطی تقریب سے قبل دونوں اعلیٰ حکام کے درمیان ایک تفصیلی دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ اور یورپی یونین میں تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

باہمی اعتماد اور سفارتی وفود کا تبادلہ

سرکاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے وسعت اور مثبت سمت پر گامزن پاک، اٹلی تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے باہمی اعتماد، لازوال دوستی اور قریبی تعاون کی واضح علامت ہے۔ اس اقدام سے سرکاری اور سفارتی وفود کے تبادلوں میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور عوامی و حکومتی سطح پر روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

پاک، اٹلی تعلقات کا تاریخی فریم ورک

پاکستان اور اٹلی کے درمیان طویل عرصے سے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے مابین 15 سرکاری معاہدے نافذ العمل ہیں، جو سیاحت، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل، اعلیٰ دفاعی تعلیم اور انسدادِ منشیات جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان 21 مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) بھی فعال ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی طالب علم اٹلی میں مفت اسکالرشپ اور لاکھوں روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

دو طرفہ تعلقات کے اہم فریم ورک میں 2009 کا دفاعی تعاون معاہدہ، 2013 میں قائم کیا گیا اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان اور 2005 میں تشکیل دی گئی مشترکہ اقتصادی کمیشن شامل ہیں۔

اس سے قبل 1997 کا سرمایہ کاری تحفظ معاہدہ، 1983 کا دوہری شہریت کا معاہدہ اور 1972 کا حوالگیِ مجرمان معاہدہ بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگِ میل سمجھے جاتے ہیں۔

پاکستانیوں کے لیے ’لیبر مائیگریشن‘ معاہدہ اور ملازمتیں

رپورٹ کے مطابق 7 مئی 2025 کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان ’لیبر موبیلٹی اینڈ مائیگریشن‘ کی ایک اہم ترین یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ یہ کسی بھی یورپی ملک کے ساتھ پاکستان کا پہلا باضابطہ لیبر معاہدہ تھا، جس کے تحت پاکستانی ہنر مندوں کے لیے اٹلی میں 10,500 مخصوص ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جو پاکستانی افرادی قوت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

سال 2026 کے اختتام پر اہم مذاکرات کی تیاری

ملاقات کے دوران سفیر علی جاوید نے سیکریٹری جنرل ریکارڈو گوارگلیا کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ’دو طرفہ سیاسی مشاورت‘ کے ساتویں دور کا انعقاد کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سال 2026 کی آخری سہ ماہی میں ان مذاکرات کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد میں اٹلی کے نئے تعمیر شدہ سفارت خانے کے جلد افتتاح کی خواہش کا بھی اظہار کیا، جو کہ دنیا بھر میں اٹلی کا سب سے بڑا سفارتی مشن ہوگا۔ یہ تمام اقدامات مستقبل میں دونوں ممالک کو معاشی، سفارتی اور عوامی سطح پر ایک دوسرے کے مزید قریب لے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹلی اہم مذاکرات پاسپورٹ پاکستان علی جاوید لیبر مائیگریشن معاہدہ ملازمین

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟