جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار خیبرپختونخوا حکومت کی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت مذاکرات زیادہ پرامید نہیں، طالبان حکومت ماضی میں بھی وعدوں سے مکر گئی تھی، اعزاز چودھری پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا پہلا دور مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے سدباب اقدامات ضروری ہیں افغان سرزمین سے اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات
سردیوں کے موسم میں صحت کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت اہم ہے، کیونکہ ٹھنڈک کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سب سے پہلے، گرم کپڑے پہننا بنیادی ضرورت ہے۔ جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے لباس، جیسے جرسی، کوٹ، موزے، دستانے اور ٹوپی پہننے سے سردی کے اثرات کم ہوتے ہیں۔
گھر کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر یا دیگر محفوظ ذرائع کا استعمال کریں، لیکن وینٹیلیشن کا خیال ضرور رکھیں تاکہ دم گھٹنے سے بچا جا سکے۔ خوراک میں گرم اشیاء جیسے یخنی، سوپ، خشک میوہ جات اور شہد کو شامل کریں، کیونکہ یہ جسم کو توانائی اور حرارت فراہم کرتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پینا بھی ضروری ہے تاکہ جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ وہ سردی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
باہر نکلنے سے قبل موسم کی شدت دیکھ کر مناسب تیاری کریں اور اگر ممکن ہو تو شدید سردی میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ان احتیاطی تدابیر سے ہم نہ صرف خود کو بلکہ اپنے پیاروں کو بھی سردی کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔