وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنما ئو ں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی تھی جس میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیاگیا تھا۔یاد رہے کہ سیلاب زدگان کیلئے عالمی امداد کے مشورے سے شروع ہونے والے سیاسی جھگڑے میں صرف ایک دوسرے پر تنقید ہی نہیں ہوئی بلکہ بات اس سے بھی کہیں آگے بڑھ چکی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت بھارت پراپیگنڈے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی چھپا نہیں سکتا: پاکستا اسرائیل، حماس امن معاہد ہ طے ، اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے معاہدہ کافی نہیں عملدرآمد لازم ، حماس کا اسرائیل کو شرائط کا پابند بنانے کا مطالبہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پر بات چیت کے درمیان

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور سلووینیا نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات، دوطرفہ مفاہمت نامے پر دستخط

نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • باہر نکلیں، ووٹ دیں اور آواز اٹھائیں، بلاول کی اپیل
  • وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وزیر خزانہ چیئرمین، نوٹیفکیشن جاری
  • مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت
  • سندھ حکومت کے زیر اہتمام ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025ء کی اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو
  • آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛  اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر 
  • اسحاق ڈار اور سلووینیا نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات، دوطرفہ مفاہمت نامے پر دستخط
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال