گلگت، متاثرین دیامر ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے 29 اکتوبر کو آغا خان ڈویلپمنٹ نے نیٹ ورک کے اہم ذمہ دوراں کی ملاقات طے کی گئی ہے۔ جس میں تالی راشن، ھاکس اور ھاکس تھینگی کے متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی مکمل آبادکاری کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت میں منقعد ہوا۔ جس میں سیکریٹری فدا حسین، سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ رحیم گل اور متاثرین کمیٹی کے صدر صاحب جان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے 29 اکتوبر کو آغا خان ڈویلپمنٹ نے نیٹ ورک کے اہم ذمہ دوراں کی ملاقات طے کی گئی ہے۔ جس میں تالی راشن، ھاکس اور ھاکس تھینگی کے متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور AKDN کے ذمہ داران کی ملاقات کے بعد متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر میں تیزی آئے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے حوالے سے وزیر اعلی
پڑھیں:
انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا
فائل فوٹوکراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔
چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اجلاس میں سب سے اہم چیز آئی سی سی بی ایس کا مسودہ تھا، تاہم وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔