اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت  نے سعودی عرب کے ساتھ  تاریخی دفاعی معاہدے  پر  پارلیمنٹ کو  اعتماد  میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  قومی اسمبلی کا  اجلاس  29 ستمبر کی شام 5  بجے طلب کیا جائے گا۔  وزارت پارلیمانی امور  نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو  بھجوا دی ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2ہفتے جاری  رہےگا، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا  زیر بحث آئےگا۔ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز  اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔

جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاک سعودی دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلیے شروع کیا گیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھا جائے۔ سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاندار استقبال اور اس کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے کو لے کر پاکستانی شہری انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے کہا سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لئے باعث سعادت ہے، ہمیں کوئی دنیاوی فائدہ نہ بھی ملے تب بھی پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر ہم اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 
  • قومی اسمبلی کا اجلاس 29ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا سرویکل کینسر ویکسین پر سیاسی و مذہبی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ
  • حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
  • پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، اسد قیصر
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار
  • حکومت کا نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے اہم فیصلہ