برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ اپنی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا رہے ہیں، تاہم اب پہلی بار ان پر ان کا نیا شاہی نشان بھی شامل کیا جا رہا ہے، جو بادشاہت کے باقاعدہ تسلسل کا ایک اہم مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہی نشان

پڑھیں:

پاکستان آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی مشق کیمبرین پیٹرول 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی مشق کیمبرین پیٹرول 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی سطح کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں سے ایک کیمبرین پیٹرول میں پاکستانی ٹیموں نے سخت اور دشوار گزار علاقوں میں 48 گھنٹوں میں 60 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران پاکستانی ٹیموں نے مختلف عسکری فرائض سرانجام دیے اور کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل جیتا۔


ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر تک ہونے والی اس مشق میں اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان
  • پاکستان آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی مشق کیمبرین پیٹرول 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ، برطانیہ نے پاکستان جونئیر ٹیم کو شکست دیدی
  • اورکزئی قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیاراٹھانے کا اعلان
  • مصر میں قطری شاہی عملے کی کار کو حادثہ، 3 ملازم جاں بحق
  • عام تعطیل کا اعلان
  • برطانیہ نے نیا شاہی نشان والا پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلاج کردیا
  • عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگنوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار
  • ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ