data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں 3 ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ غیر ملکی سرمایہ سے زیر عمل منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پیش رفت کا جائزہ لیتی ہیں۔ اجلاس نے فنڈز کے شفاف استعمال اور اوورلیپنگ سے بچنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈیلوری سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زراعت کے مکمل شعبے کو جدید بنانے میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کے تمام دیہات میں پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام کی اہمیت پر فریقین نے اتفاق کیا۔ پنجاب کے وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل نظام کے مؤثر استعمال کے منصوبے میں پیشرفت اور حائل رکاوٹوں پر بھی بات ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی گورننس، منصوبوں پر پیشرفت کی رفتار اور معیار کو سراہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کے اتفاق کیا کا جائزہ لیا گیا

پڑھیں:

انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔امن کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سلام اُن پر جو امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہو گئے، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف،محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے،امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا علمبردار ہیں اور امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان سکینڈل میں پیشرفت؛ مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
  • کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیشرفت: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
  • نتین یاہو نے شام کیساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دیدی
  • انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے: مریم نواز
  • جائزہ مذاکرات: وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کر دی
  •  پاکستان میں انٹر نٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان
  • چقندر خون بڑھانے اور دل کو مضبوط بنانے والی قدرتی سبزی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، سیاسی استحکام بھی ضروری ہے. اسد عمر
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع