محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں؛ گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ایک کامیاب دورہ میں پاکستان کی جنگ لڑ کے اور پرچم بلند کر کے لوٹے ہیں، جس طرح جنگ میں پاکستانی عوام،فوج، حکومت نے ملکر بھارت کو ناک آؤٹ کیا اسی طرح اس وفد نے پوری دنیا میں بھارت کو ناک آؤٹ کیا۔
بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی سٹی چوہدری افتخار کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان شریک ہوئے ۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے بلاول بھٹو کی بات کو مانا، پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑی ہوئی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کو پروموٹ کیا پاکستان پر جنگ مسلط کی، پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ان کا منہ توڑا جس پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آرمی چیف امریکہ کا زبردست دورہ کر کے واپس آ رہے ہیں ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنگ کے ساتھ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر جا کر پاکستان کا مقدمہ ٹرمپ کے سامنے پیش کیا، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کو سلوٹ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے 2008 میں چائنہ کے ساتھ جو تعلقات قائم کیے انہی کے فیڈ بیک پہ آج انہوں نے آؤٹ آف وے جا کر پاکستان کو سپورٹ کیا۔
میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کسی سپورٹ کے بغیر آج فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، پوری قوم دعا گو ہے کہ فائنل میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کامیابی حاصل کرے ، انشاءاللہ پاکستانی ہاکی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی ، وزیراعظم اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی طرف بھی توجہ دیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو سپورٹ کرے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر نے مبارکباد پیش پیش کرتے ہیں نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔