کلر سیداں پولیس کی کارروائی، شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔