کراچی: جامعات میں منشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار، زیر زمین چھپائی گئی 21 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں پولیس نے جامعات اور مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم کو زیرِ زمین چھپائی گئی 21 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ فرخ النجار کے مطابق سچل پولیس نے سکندر گوٹھ، میمن نگر میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا اور زمین میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش حیدر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار منشیات فروش نے زمین میں گڑھا کھود کر 21 کلو سے زائد چرس چھپانے کی خفیہ جگہ بنا رکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں اور جامعات کو منشیات فروخت کرتے تھے، ملزم حیدر کو برآمد ہونے والی چرس سمیت سچل تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر دیا لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔