رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں منشیات میں کافی نوجوان مبتلا ہے اور یہ منشیات ایک خاص منصوبے کے تحت یہاں پر لایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمنٹ سید روح اللہ مہدی نے آج وادی کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے ہوں جو ہمیشہ اصول پر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کے ساتھ سسٹم کو بدلنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ جب الیکشن ہوتا ہے تب ایک بات ہوتی ہے اور اس کے بعد الگ بات ہوتی ہے اور یہ سب سے بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سیاست میں منسٹر بننے کے لئے نہیں آیا ہوں اور اگر میں بات کروں تو مجھے اور میرے لوگوں کو عزت ملنی چاہیئے، اگرچہ انہوں نے براہ راست کسی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان نہیں کیا، لیکن ان کے بیان کے لہجے اور وقت نے اس بات میں کوئی شک نہیں چھوڑا کہ وہ پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے الگ ایک آزاد سیاسی اقدام کے لئے زمین تیار کر رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس کی سوپور یونٹ کا کوئی بھی رکن میٹنگ میں موجود نہیں تھا، ایک واضح غیر موجودگی جس نے سید روح اللہ مہدی اور پارٹی کی قیادت کے درمیان بڑھتی ہوئی رسہ کشی میں اضافہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریب آزادانہ طور پر اور مقامی این سی ڈھانچے کی شمولیت کے بغیر منعقد کی گئی تھی۔ سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں منشیات میں کافی نوجوان مبتلا ہے اور یہ منشیات ایک خاص منصوبے کے تحت یہاں پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات عقل کو تباہ کرتا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب کو مل جل کر اس منشیات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید روح اللہ مہدی انہوں نے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

یومِ استحصال کشمیر 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ

سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر پانچ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے، بھارت نے اس روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید بڑھانے کے لئے اس کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ 

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور وہاں ناجائز قبضہ قائم کئے ہوئے ہے۔ پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس یوم استحصال کے موقع پر 5 اگست 2019ء کے اقدامات اور بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دعا اور امید کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارت کا غاصبانہ اقدام واپس ہوگا اور کشمیریوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔   

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

متعلقہ مضامین

  • ’میرے بیٹے کی موت طبعی نہیں‘ کرشمہ کپور کی سابقہ ساس کا بڑا الزام
  • یومِ استحصال کشمیر، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، وفاقی وزرا کا عزم
  • یومِ استحصال کشمیر 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
  • نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں. چیف جسٹس
  • سوشل میڈیا کے خودساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، طاہرالقادری
  • لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘ سابق مس انڈیافائنلسٹ نے وزن کیسے کم کیا؟
  • ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟
  • امریکہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان ایک بار پھر  تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے ایکسون موبل کی آف شور ڈرلنگ میں واپسی کا خواہاں
  • ایران کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری