data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سیشن جج حویلی کو تین دن کی سزا سنا دی، جس کے بعد پولیس نے حاضر سروس جج کو عدالت کے کمرے سے گرفتار کرلیا۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے سنایا، جس میں عدالت کے وقار اور احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ریمارکس دیے گئے۔

عدالت کے مطابق، ہیروئن کی بھاری مقدار رکھنے کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کی ابتدائی ضمانت 19 جنوری 2023 کو سپریم کورٹ نے مسترد کی تھی، اور واضح ہدایت دی گئی تھی کہ اگر کوئی نیا مواد سامنے آئے تو ملزم دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

تاہم، ہدایت کے صرف ایک ماہ بعد، اُس وقت کے انسداد منشیات عدالت حویلی کے جج راجہ امتیاز نے ملزم کو بری کر دیا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ راجہ امتیاز نے عدالت کے روبرو جھوٹ بولا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے بریت کا کوئی فیصلہ نہیں دیا، مگر عدالتی ریکارڈ سے ان کا حکم نامہ برآمد ہو گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جج کے اس عمل نے عدالت عظمیٰ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا اور اس کے وقار کو مجروح کیا۔

عدالت نے اس بنیاد پر توہین عدالت کے مرتکب قرار دیتے ہوئے سیشن جج کو سزا سنائی، جس کے فوراً بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ واقعہ عدالتی تاریخ میں ایک سنگین مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ نے عدالت کے

پڑھیں:

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اہم اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد علی پاکستانی شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث تھا۔ وہ متاثرین کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق پہنچانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ کارروائی ایک متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس سے ملزم نے عراق میں ملازمت دلانے کے بہانے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ متاثرہ شخص کو بعد ازاں عراق سے ڈیپورٹ کرکے وطن واپس بھیجا گیا۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ محمد علی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کروانے والے ایک منظم گروہ سے منسلک تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار
  • خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
  • شہری نے ڈاکو سے پستول چھین کر فائرنگ کردی، ایک گرفتار
  • خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • مکمل انصاف کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا
  • سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری