توہینِ عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سنایا۔
عدالت نے سیشن جج کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پولیس نے جج کو گرفتار کر لیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹس کیلئے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوریاجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
توہینِ عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز کو 3 دن کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیشن جج نے اعلیٰ عدالتی احکامات کے منافی منشیات کے ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور کی، سیشن جج نے عدالت میں جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔
عدالتی ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔
ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔