ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

طلال چودھری نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے تو دوبارہ دینے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے ویزے کی درخواست کی تو وہ بھی دے دیں گے، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

بچوں کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد تو امریکی غلامی سے آزادی دلوانے کی بات کرتے تھے اور بچے کہتے ہیں کہ وہ امریکا کی مدد سے والد کو آزادی دلائیں گے، ان دونوں میں تضاد ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، قومی مسائل پر بات چیت کی کئی مرتبہ کوشش کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن

ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔ ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن نے علیمہ خان کے بیان پر ردِعمل سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے کوئی خطرہ نہیں ، گرفتار نہیں کیا جائیگا، طلال چودھری
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا: طلال چوہدری
  • رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے درخواست دیں، ویزا مل جائے گا: طلال 
  • یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، تقریبات کا آغاز
  • سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو وہ پاکستانی شہری نہیں، طلال چودھری
  • عمران خان کے بیٹوں کی ویزہ درخواست، وزارت داخلہ کا موقف سامنے آگیا
  • عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن
  • وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ،وزارت داخلہ