لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے گرفتار 5 سینئر رہنماؤں نے جیل سےخط  تحریر کیا ہے ۔ خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا ’’مشورہ‘‘ دیا گیا ہے۔ 

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی نئی تصویر وائرل

متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ خط میں مشورہ دیا گیا کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔  مذاکرات کا آغاز کرنے پر کسی فریق کو مطعون کرنا اس سارے عمل کو سبوتاژ  کرنے کے مترادف ہوگا، اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ 

خط کے متن کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کیلئے پیٹرن انچیف تک رسائی آسان اور ممکن بنانی ہوگی اور ملاقات کے اس عمل کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنا ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، حماس لیڈر کا مصر میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے آمد

غزہ سٹی کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں اور ٹینکوں کی رات بھر کی بمباری میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں تاکہ امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے مذاکرات میں شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 11 شہید، جنگ بندی کی کوششوں میں نیا موڑ

قطر میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا آخری دور جولائی کے آخر میں کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، جہاں اسرائیل اور حماس نے 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے امریکی منصوبے میں پیش رفت نہ ہونے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سٹی پر ایک اور بڑی کارروائی شروع کرے گا اور مکمل کنٹرول حاصل کرے گا۔

حماس کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والے مصری حکام کے ساتھ اجلاسوں میں جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور ’غزہ کے عوام کی تکالیف کے خاتمے‘ پر بات چیت ہو گی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 89 فلسطینی جاں بحق اور 513 زخمی ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 61,599 فلسطینی جاں بحق اور 154,088 زخمی ہو چکے ہیں۔

یرغمالی کی والدہ کا جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی نمرود کوہن کی والدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ حماس اور اسرائیل دونوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنگ ختم ہو اور تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو۔

4 اسرائیلی یرغمالیوں کی ماؤں نے جنیوا میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی صدر سے ملاقات کی۔ وی کی کوہن کے مطابق لڑائی کوئی حل نہیں، صرف جنگ کے خاتمے اور معاہدے پر دستخط سے ہی نمرود اور باقی یرغمالی گھر آ سکتے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے حملے میں حماس نے 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا، جن میں سے 49 اب بھی غزہ میں ہیں، اور اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں سے 27 کی موت ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل حماس غزہ قطر مذاکرات مصر یرغمالی

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے حاضر ہے، شرجیل میمن
  • مودی کو بھارتیوں کے موٹاپے کی فکر ستانے لگی، کوکنگ آئل کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیدیا
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا(بلاول بھٹو)
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی
  • حکومت مذاکرات کی متلاشی، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی
  • پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد کا مستقبل
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پس پردہ کوششیں، حکومت، PTI مذاکرات کے امکانات روشن
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، حماس لیڈر کا مصر میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے آمد