مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور این آئی اے کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی 214 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 2 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر، این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نے 45 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں بیشتر سیاسی کارکن اور نوجوان شامل تھے۔ ان میں سے کئی نظربندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے تاکہ اختلاف رائے کو خاموش اور سیاسی نظربندی کو طول دیا جا سکے۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور این آئی اے کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی 214 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے کشمیریوں کو شہید اور گرفتار کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران بھارتی قابض انتظامیہ نے چار کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے جبری طور پر برطرف کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کے گھروں اور زمینوں سمیت 19 جائیدادوں کو ضبط کر لیا۔ یہ غیر قانونی ضبطگیاں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کی خواہشات کو دبانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عیدالاضحی کے موقع پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ کو مقفل اور میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند رکھا اور انہیں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیریوں کو شہید آئی اے

پڑھیں:

پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں‘مولانا فضل الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے فضل الرحمن سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش ہیں جو بھارت کے بدترین مظالم کے سامنے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایران قونصلیٹ میں شہید ایرانی کمانڈرز و سائنسدانوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
  • غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید
  • پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں‘مولانا فضل الرحمن
  • بھارتی فوجیوں نے راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں2 کشمیری نوجوان شہید
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید؛ ایک زخمی حالت میں گرفتار
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
  • آپریشن سندور میں  ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے
  • آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے