پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مطلوب ملزم کی گرفتاری روک دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب )کو مطلوب ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری روک دی۔
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہیں اور نیب نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے اور پراپرٹیز بھی فروخت کی ہیں۔
جسٹس سید ارشد علی نے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا ہے اور وارنٹ ابھی تک جاری نہیں کیا۔
قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار نیب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں لہٰذا نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے۔
عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے تا ہم جب بلائیں تو جا کر تفتیش میں تعاون کریں۔
پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نیب کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور ہائی کورٹ درخواست گزار
پڑھیں:
پشاور: پی ٹی آئی کا احتجاجی کنٹینر ہائی ٹینشن بجلی وائر سے ٹکرا گیا، علاقے میں بجلی معطل
پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔
رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔