امریکا میں 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری گرفتار، سیول کا سخت احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا میں ایک غیر معمولی اقدام کے دوران 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے، اب تک ان گرفتاریوں کی نوعیت، الزامات یا وجوہات کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا سے باضابطہ مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی فراہم کی جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا غیر منصفانہ سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، جنوبی کوریا اور امریکا کے تعلقات دوستانہ بنیادوں پر قائم ہیں، اور ان تعلقات کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ انسانی حقوق، سفارتی آداب اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جائے۔
دوسری جانب امریکی حکام کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واشنگٹن میں حکومتی ادارے خاموش ہیں جبکہ میڈیا میں بھی اس حوالے سے تفصیلات محدود ہیں۔
دریں اثنا سیول حکومت نے امریکا میں موجود اپنے سفارت خانے اور قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرفتار افراد کے اہلِ خانہ کو مسلسل آگاہ رکھیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور سفارتی دباؤ ڈالیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: امریکا میں
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔