data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اور جے ایس بینک کے مابین ڈیجیٹل سسٹم کے لئے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت وہ سسکو کی جدید ”ایپلیکیشن سینٹرک انفراسٹرکچر ” ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس معاہدے کا مقصد جے ایس بینک کے ڈیجیٹل نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کو مضبوط کر نا شامل ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب میں ڈی ڈبلیو پی کے ریجنل سیلز ہیڈ وسیم شیرنے شرکت کی۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سسکو اے سی آئی سسٹم مسقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جے ایس بینک کے دفتر میں نصب کئے ہیں۔پارٹنرشپ میں اپنا کردا ر ادا کرتے ہوئے سسکو کے ماہرین نے جے ایس بینک کی تکنیکی ٹیم کواس سسٹم کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جس میں جے ایس بینک کی ٹیم کو سسٹم کے آٹومیٹک پروگرامنگ، سیکیورٹی خصوصیات، اور کارکردگی کو سمجھایا گیا تاکہ بینک کا عملہ اس ٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں استعمال کر سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی ڈبلیو پی جے ایس بینک

پڑھیں:

جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-2-16

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کاشہرمیں 8گھنٹے طویل بریک ڈائون،پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہاشدید گرمی میں شہریوں نے رات جا گر گزاری ،لوڈرا میںلائن میں فالٹ کی باعث طویل بجلی کی بندش،متبادل ٹھل کی لائن سے بھی صارفین کو محروم رکھا گیا،اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر سیپکو پر نیپرا کے جرمانے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی جانب سے 8گھنٹے کو طویل بریک ڈائون کیا گیا جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا شدید گرمی میں شہریوں نے رات جاگ کر گذاری گھریلوں خواتین ،بچوں،ہسپتال میں مریضوں اور جیل میں قیدیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،متعدد کی حالت غیر ہو گئی جنکو قریبی کلینک لیجاکر طبی امداد دی گئی آر ای گرڈ ہاد ی بخش بھٹو کے مطابق لوڈرا لائن میں جمپر کی خرابی کے باعث شہر کی مین سپلائی بند ہوئی دوسری جانب متبادل ٹھل کی لائن سے جیکب آباد کے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں دی گئی اور سیپکو حکام نے پورا شہر کو بجلی کی فراہمی سے محروم رکھا صارفین نے شکایات کی ہیں کہ اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر نیپرا کے جرمانے کے بعد سیپکو کی جانب سے جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
  • بارش اور کرپٹ سسٹم
  • جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب