عالمی بینک نے ایٹمی توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں اٹھالیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ایٹمی توانائی کی فنانسنگ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے م طابق صدر اجے بنگا نے کہا ہے کہ عالمی بینک دہائیوں بعد جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ داخل ہو رہا ہے۔اجے بنگا کا کہنا تھا کہ بینک جوہری عدم پھیلا سے متعلق آئی اے ای کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ بینک موجودہ جوہری ری ایکٹرز کی میعاد بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کا ارادہ رکھتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔