یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو: آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر کہا کہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو، تمام اسٹیک ہولڈرز چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن بچوں کو استحصال اور مشقت سے بچانے کی یاد دہانی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے، بچوں کو محفوظ مستقبل کی فراہمی کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے بچوں کے استحصال کے خاتمے اور ان کی مدد کے لیے کئی اقدامات کیے، پاکستان نے بچوں کے استحصال اور چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے قوانین منظور کیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال، بحالی کے لیے مؤثر نظام اور سروس یونٹس قائم کیے گئے ہیں، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر ادارے بھی قائم کیے گئے ہیں، آجر چائلڈ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ کام کی جگہیں بچوں کے استحصال سے پاک ہوں، والدین اور سرپرست اپنے بچوں کی تعلیم کو مختصر مدتی فوائد پر ترجیح دیں، اسکول اور اساتذہ اُن بچوں کی شناخت کریں جو اسکول چھوڑ جاتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کو چائلڈ لیبر کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کمزور خاندانوں کی مدد کریں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ عالمی برادری غزہ جیسے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالتِ زار پر فوری توجہ دے، ہزاروں معصوم بچے قابض افواج کے تشدد اورجارحیت کےسبب بےگھر، زخمی یا یتیم ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو بھوک، تکلیف، چائلڈ لیبر میں شامل ہونے کے شدید خطرات کا سامنا ہے، غزہ کے بچوں کو فوری طور پر عالمی امداد، تحفظ اور انصاف کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچوں کے استحصال آصف علی زرداری چائلڈ لیبر کے صدر مملکت ا نہوں نے بچوں کی بچوں کو کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔