پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنا دوسرا میچ 0-6 سے جیت لیا۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ررستاد کلب کو چھ گول  کے واضح فرق سے ہرایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کے افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کےآخری لمحات میں حریف ٹیم  موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ 1-1 کر دیا تھا۔

دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔

ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں  مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں  کی انجمن  نیشنل کونسل آف نارویجن  چلڈرن اینڈ یوتھ  آرگنائزیشن کے تحت  ہونے والےٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیم نے

پڑھیں:

پاکستان میں 10 کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں دس کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار ہیں، جو ملک کو صحت عامہ کے ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔ بین الاقوامی اور ملکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوانوں میں اموات اور معذوری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔

کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے تین بالغ افراد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہیں۔ موٹاپا ذیابیطس، دل کے امراض، فالج، کینسر، بانجھ پن اور نیند کے مسائل جیسے خطرناک نتائج کا سبب بن رہا ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر وسیم حنیف نے کہا کہ جنوبی ایشیائی افراد کم وزن پر بھی زیادہ خطرات سے دوچار ہوتے ہیں، اور ان کیلئے بی ایم آئی کی مثالی حد 23 ہونی چاہیے۔ انہوں نے موٹاپے کو ایک دائمی مرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانی میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

کانفرنس میں تیرزیپیٹائیڈ نامی نئی دوا کے مقامی جنیرک ورژن کی دستیابی کا اعلان کیا گیا، جو وزن میں 25 فیصد تک کمی لا سکتی ہے۔ تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ دوا کے مؤثر نتائج کیلئے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور طرزِ زندگی میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

گیٹز فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم حسین نے کہا کہ ان کی کمپنی موٹاپے اور اس سے جڑی پیچیدگیوں کے لیے سستی اور مؤثر سائنسی بنیادوں پر مبنی علاج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایل پی-1 اور جی آئی پی تھراپی کے ذریعے وزن میں کمی اور ذیابیطس و دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی ممکن ہے۔

پرائمری کیئر ڈائبٹیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ریاست علی خان نے کہا کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 57 فیصد پاکستانی بچے 35 سال کی عمر سے پہلے موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موٹاپے کو بیماری سمجھ کر بروقت علاج اور رہنمائی فراہم کرنا ضروری ہے۔

گیٹز فارما کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانفرنس میں ماہرین نے جی ایل پی-1 اور جی آئی پی تھراپی کو ذیابیطس اور دل کے امراض کے خطرات میں کمی کیلئے مؤثر قرار دیا۔ پاک صحت اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں صرف 20 فیصد بالغ افراد نارمل بی ایم آئی میں ہیں، جبکہ تین چوتھائی افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔

ماہرین نے اس دوا کی دستیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موٹاپے کے خلاف سائنسی بنیادوں پر مبنی، سستی اور مؤثر علاج کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 10 کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
  • وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
  • ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس
  • پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان
  • معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے