Jasarat News:
2025-09-17@23:34:50 GMT

پنجاب میںپاکستان کے پہلے ورچوئل بلڈ بینک سینٹرکا قیام

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلا ورچوئل بلڈ بینک سینٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سینٹر سے مریض کو درکارخون فوری طور حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔ بلڈ ڈونیشن ماڈ ل میں متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکار بھی ڈونیشن کے کار خیر میں شامل ہیں‘ پنجاب سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک میں بلڈڈونرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نہایت آسان ہے۔ بلڈ
ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری اسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ورچوئل بلڈ بینک سے یومیہ 2500 افراد رابطہ کرتے ہیں۔ جبکہ 250 مریضوں کوخون کی اشد ضرورت فوری طورپر پورا کرنے کا انتظام موجفود ہے ۔ ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے جس میں 10ہزار پولیس اہلکاراور15ہزار عام شہری شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں 24/7سروس فراہم کی جارہی ہے اور 14ہزار سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ضرورت کے وقت خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے۔ ہر قطرہ کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کی نوید بن سکتا ہے۔ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوچکاہے،سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورچوئل بلڈ بینک

پڑھیں:

نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔

سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • سی سی ڈی کے قیام کیخلاف درخواست، لاہورہائیکورٹ نے وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی مہلت دیدی
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ