مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف فلائی اوور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیاری کو سراہا ہے جبکہ فلائی اوور ہیڈ برج کی آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی ہے۔انہیں صوبائی وزیر صہیب احمد بھرت نے فلائی اوور سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلائی اوور مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کا محرم کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی دھرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کی دھرتی ہے، محرم الحرام کے دوران عزاداروں کیلئے لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں، محرم الحرام میں گرمی اور حبس کے پیش نظر پانی کے چھڑکاؤ کا اہتمام کرنا بھی قابل تحسین ہے۔