ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کردیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔
گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔
توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم کا مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کے لیے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس کے نظام کی بہتری پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: طویل مدتی
پڑھیں:
جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-16
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کاشہرمیں 8گھنٹے طویل بریک ڈائون،پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہاشدید گرمی میں شہریوں نے رات جا گر گزاری ،لوڈرا میںلائن میں فالٹ کی باعث طویل بجلی کی بندش،متبادل ٹھل کی لائن سے بھی صارفین کو محروم رکھا گیا،اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر سیپکو پر نیپرا کے جرمانے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںسیپکو کی جانب سے 8گھنٹے کو طویل بریک ڈائون کیا گیا جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا شدید گرمی میں شہریوں نے رات جاگ کر گذاری گھریلوں خواتین ،بچوں،ہسپتال میں مریضوں اور جیل میں قیدیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،متعدد کی حالت غیر ہو گئی جنکو قریبی کلینک لیجاکر طبی امداد دی گئی آر ای گرڈ ہاد ی بخش بھٹو کے مطابق لوڈرا لائن میں جمپر کی خرابی کے باعث شہر کی مین سپلائی بند ہوئی دوسری جانب متبادل ٹھل کی لائن سے جیکب آباد کے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں دی گئی اور سیپکو حکام نے پورا شہر کو بجلی کی فراہمی سے محروم رکھا صارفین نے شکایات کی ہیں کہ اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر نیپرا کے جرمانے کے بعد سیپکو کی جانب سے جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہے۔