کبھی اپنی دھرتی ماں کیخلاف قدم نہ اٹھانا : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ کوبہترین اورجدید ترین لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں. طلبہ کا حق دینے کےلیے ہربارآنا پڑا توبھی آؤں گی۔وزیرا اعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران چھوٹے بچوں کے نصاب میں اے آئی کی جدید تعلیم شامل کرنے اور اسکالرشپ کو30 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں 8 ماہ میں نوازشریف فلائی اوور بنایا اوراب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کے مراحل میں ہے۔مریم نواز نے 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ دہشت گرد اورملک دشمن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف فلائی اوور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیاری کو سراہا ہے جبکہ فلائی اوور ہیڈ برج کی آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی ہے۔انہیں صوبائی وزیر صہیب احمد بھرت نے فلائی اوور سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ 2.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والا فلائی اوور 1.3 کلو میٹر طویل ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر فلائی اوور سے 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی.فلائی اوور سے خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تمام تحصیلوں سے سرگودھا آنے والے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔صوبائی وزیر نے مریم نواز کو بتایا کہ فلائی اوور کے اطراف میں سروس روڈ اور سیور چینل باکس بھی مکمل ہوگیا ہے۔