ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر نے کیری ڈبہ، لوڈر رکشہ اور مزدا گاڑی کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو واٹر ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے کی گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔