عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیرنے عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمراسیران کو عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے قریبی عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ ملاقات صرف والدین، بہن بھائی، بیٹا بیٹی یا بیوی سے کرائی جائے گی، دیگر رشتہ دار یا دوست شامل نہیں ہوں گے، ملاقات انٹرویو شیڈ میں ہوگی، ڈیوڑھی میں اجازت نہیں دی جائے گی۔لواحقین کی جانب سے لایا گیا کھانا مکمل تلاشی کے بعد قیدیوں کو دیا جائے گا۔کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے خصوصی سکیورٹی اورسٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کردیے
لاہور:قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کردیے۔
پنجاب اسمبلی میں قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی میں ظہیر اقبال چنڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بھی خواہش ہے اور آپ سے درخواست ہے کہ نمائندگان منتخب ہوکر اسمبلی میں آئیں انہیں ایوان میں اجازت دی جائے تاکہ حلقوں کی نمائندگی کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے بغیر رونق نہیں ہے، معطل چھبیس ارکان کی بحالی کی جائے تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی آزادانہ کرسکیں، اپوزیشن کے بغیر مجھے بھی مزا نہیں آرہا۔
وزیر خزانہ کی گفتگو کے بعد ظہیر اقبال چنڑ نے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بحالی پر اچھا پیغام جائے گا فوری طورپر چھبیس ارکان کو بحال کرنے کا حکم دیتا ہوں، انہوں نے فوری نوٹیفکیشن جاری کرکے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں لانے کی ہدایت کردی۔
Post Views: 9