نیویارک ،امریکہ کا لاہور ہے، نیویارک سٹی کے میئر کی بلال بن ثابت سے ملاقات، پاکستان کرپٹو کونسل کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان کرپٹوکونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کرپٹو کے مستقبل ، اس سلسلے میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہواہے ۔
بلال بن ثاقب نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے میئر کو خوش آمدید کہا اورموقف اپنایا کہ اس سب کے لیے ان کا شکریہ جو وہ کرپٹو ایکو سسٹم کے لیے کررہے ہیں، ہمیں آپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے اور نیویارک سٹی اور پاکستان کرپٹو کونسل کے مل کر کام کرنے پر خوشی ہوگی ۔
اس موقع پر میئرایرک ایڈم کاکہناتھاکہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نیویارک کو امریکہ کے لاہور کے طورپر دیکھتے ہیں جس پر بلال ثاقب کاکہناتھاکہ یہ حیرت انگیز ہے۔
حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان
????????????????????
“New York is Lahore.
NYC Mayor @ericadamsfornyc met Minister @BilalBinSaqib to explore collaboration between the New York & Pakistan Crypto Councils.
He also wished Eid Mubarak to Muslims worldwide — a powerful moment of unity and Web3 cooperation. ✨ pic.twitter.com/PWqKAvQwdy — Pakistan Crypto Council (@cryptocouncilpk) June 6, 2025
اس ملاقات کوباہمی اتحاد اور ویب 3 کے کوآپریشن کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیاجارہاہے۔
بھارت میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اسے جنگ سمجھا جاتا ہے: بلاول
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔