لاہور پولیس کا عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
سٹی42: عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر لاہور پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہےجس کے تحت شہر بھر میں ہزاروں اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق 6 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے، 546 اپر سب آرڈینیٹس اور 9000 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اور ٹریفک پولیس کے 700 اہلکار جبکہ ڈولفن اور پیرو اسکواڈ کے 1600 سے زائد افسران تعینات ہوں گے۔
اس کے علاوہ تمام نمازِ عید کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی ہوگی اور شہر بھر کی خصوصی نگرانی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے کی جائے گی۔
اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے متعلق حکومتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔
بلال صدیق کمیانہ نے مزید ہدایت دی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
لاہور:لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع پر ریڈ کرکے 5 ٹاؤٹ گرفتار کر لیے گئے جبکہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وارڈن مبین، فاروق اور عمران کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
ٹریفک آفیسرز ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ مل کر شریف شہریوں سے رقم ہتھیا رہے تھے، ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔