کراچی:

شہر قائد میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جہاں سے وہ پولیس پر مسلسل فائرنگ کر رہے تھے۔

پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت گھر کو گھیرے میں لے کر آپریشن جاری رکھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے کامیابی سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے چار ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دو مختلف مبینہ پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے واضح کیا کہ منشیات فروشی اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے

پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور  زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے  بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے،  3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟