جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت تین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے سبب تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ خیبر جمرود کے علاقہ غنڈی میں میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فریقین کا آمنا سامنا اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پانی کے
پڑھیں:
کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔