بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن ، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آر سی بی کی جیت کا جشن منانے کے دوران بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی ،ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب ہزاروں کی تعداد میں شائقین ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے۔
کئی افراد کے پاس انٹری پاسز نہیں تھے، جس کی وجہ سے داخلے کے مقام پر شدید افراتفری پھیل گئی ، مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
بھگدڑ کے باعث کئی افراد بے ہوش ہو گئے ، رش اور افراتفری کے باعث زخمیوں کو اسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عیدالاضحیٰ سے قبل اجمان کے حکمران کا 225 قیدیوں کی رہائی کا حکم
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔