جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت تین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
خیبر: جمرود میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے سبب تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ خیبر جمرود کے علاقہ غنڈی میں میں پیش آیا جہاں پانی کے تنازع پر فریقین کا آمنا سامنا اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق کنویں سے پانی کے حصول پر تنازع ہوا جس نے تین افراد کی جان لے لی، فائرنگ سے جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کے
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔