ٹیکس تنازع؛ بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سری لنکن کرکٹرز اور حکام کے درمیان ٹیکس تنازع کا عبوری معاہدہ طے پاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں مینز اور ویمنز کرکٹرز کی جانب سے بورڈ اور ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے درمیان انکم ٹیکس تنازع کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بورڈ کے ملازم نہیں بلکہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، اسی ضمن میں ان سے ٹیکس لیا جائے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی لیگل ٹیم نے بھی اس موقف کی تائید کی تھی۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے دلیل دی گئی کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد ان کھلاڑیوں کو بورڈ کا ملازم ہی تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر حکام اور کرکٹرز میں عارضی تصفیہ ہوا، جس کے تحت پلیئرز سے جون کے ماہ سے ایڈوانس پرسنل انکم ٹیکس لیا جائے گا۔
اسی طرح گزشتہ 2 مالی سال کے واجبات کا معاملہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے تک موخر رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔
فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
Post Views: 6