نیویارک:

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت سنگین صورتحال ہے اور قرارداد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اور کتنا وقت چاہیے؟ زمین پر غزہ کا حال جہنم سے زیادہ برا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ خوراک کے لیےغزہ میں شہریوں کا قتل ہو رہا ہے، غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیے، شہریوں کو جینے کا حق ہے، پاکستان فلسطین کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عاصم افتخار کہا کہ

پڑھیں:

ہم نے 5 اگست کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا، علیمہ خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے 5 اگست کے حوالے سے دو ہفتے پہلے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا کہ عمران خان نے کیا کہا ہے، اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ پلان کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ وہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آ رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ ان کے بیٹے امریکا گئے ہیں، جب وہ امریکا سے واپس آئیں گے تو پاکستان بھی آئیں گے۔

علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بیٹے 5 اگست سے پہلے پاکستان آئیں گے یا بعد میں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پر میں ابھی بات نہیں کروں گی۔

5 اگست کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا تھا اب اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں عمران خان کے بیٹے امریکہ جا رہے ہیں وہ واپسی پر پاکستان آئیں گے۔

علیمہ خان pic.twitter.com/fk11TEJVwh

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) July 22, 2025

کیا وہ پشاور اتریں گے؟ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ وہ چھپ کے کیوں آئیں گے، جب وہ آئیں گے، سب کے سامنے آئیں گے، وہ پاکستانی شہری ہیں، تو وہ کیوں نہیں آ سکتے؟ کیا وہ اپنے والد کو ملنے نہیں آ سکتے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کا کیس سپریم کورٹ میں لے کر جا رہے ہیں، ہم یہی کر سکتے ہیں، ہم ہر فورم پر ان کا کیس لے کر جائیں گے، یہ بہت حد ہو گئی ہے، چلو ٹھیک ہے آپ نے ظلم کرنا ہے، لیکن ہماری عدالتوں کو بھی تو کچھ کرنا پڑے گا۔

عمران خان کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے , وہ اس وقت قید تنہائی میں ہیں – کتابیں تک نہیں دی جا رہیں ہمیں عمران خان کو رہا کروانا ہے –
علیمہ خان
pic.twitter.com/M4X3tV3OwQ

— PTI (@PTIofficial) July 22, 2025

انہوں نے کہا کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، ان کے پاس نہ اخبار ہے، نہ کوئی ٹی وی ہے، نہ ان سے کسی کو ملاقات کرنے دی جاتی ہے۔ آدھا گھنٹہ بہنیں جاتی ہیں، اس کے علاوہ عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہوتی۔ ان کو اب کتابیں بھی نہیں دی جاتیں، وہ قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور تھوڑی ورزش کرتے ہیں، لیکن وہ قیدِ تنہائی میں ہیں۔ ان حالات میں عمران خان کے لیے ہمیں آواز اٹھانی ہے اور ہمیں ان کو باہر نکالنا ہے، ہمارا اس وقت یہی مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو ذاتی لڑائیاں ختم کرکے تحریک چلانے کی ہدایت، علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ رہا ہے کہ لوگ عمران خان کے لیے نکلیں گے، عمران خان رہا ہوں گے، انہوں نے جتنا ظلم کرنا تھا کر چکے ہیں، لیکن اگر عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈالیں گے تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

اہم ترین

علیمہ خان کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
عمران خان کی isolation پر سینٹ ٹکٹ کی وجہ سے پردہ آ چکا تھا عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں ۔
علیمہ خان pic.twitter.com/66GHMEvDON

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) July 22, 2025

پی ٹی آئی کوشش کرکے 5 سینیٹرز بنوا سکتی تھی، 18 ووٹ زیادہ پڑے ہیں، ایک اور سینیٹر بن سکتا تھا، اس حوالے سے آپ کیا کہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکنیکل چیزوں کا نہیں پتا، ہمارا فوکس سینیٹ کی سیٹوں پر پیچھے رہ گیا عمران خان کی قیدِ تنہائی کی وجہ سے، ہم نے 5 اگست کے حوالے سے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 اگست we news اڈیالہ جیل تحریک انصاف علیمہ خان عمران خان

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
  • پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس  
  • کسی اپیل کے زیر التوا ہونے سے چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد رک نہیں جاتا، سپریم کورٹ
  • شام کی دہلیز سے عرب ممالک کو تقسیم کرنے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • پی ٹی آئی ہائی جیک: 5 اگست کے احتجاج کے لیے علی امین گنڈاپور کی خطرناک چال
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ
  • اسکولوں میں طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • ہم نے 5 اگست کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا، علیمہ خان