لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سپر اسٹار ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا ڈی آرماس نے اپنے آنے والے فلم “بیلرینا” کی ریلیز سے قبل پاکستان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم “بیلرینا” جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے، جس کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی اداکارہ آنا ڈی آرماس نے ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جو پاکستان میں ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کی نمائندگی کرنے والا سرکاری ڈسٹری بیوٹر ہے۔

ویڈیو میں آنا خود اپنی فلم کا تعارف کراتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پاکستانی مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دیتی ہیں۔ آنا کہتی ہیں، “ہیلو پاکستان، میں آنا ڈی آرماس ہوں، اور میری فلم بیلرینا جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے۔ میں بے حد منتظر ہوں کہ آپ سب اسے دیکھیں گے۔ یہ فلم HKC انٹرٹینمنٹ کی جانب سے آپ کے لیے پیش کی گئی ہے۔”

View this post on Instagram

A post shared by HKC Entertainment (@hkcentertainment)


تاہم ہالی ووڈ اسٹار کا براہِ راست پیغام دیکھ کر جہاں ان کے بہت سے مداح خوش ہوئے وہین کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے AI جنریٹڈ قرار دیا۔

یاد رہے کہ آنا ڈی آرمس کی فلم “بیلرینا” 6 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by HKC Entertainment (@hkcentertainment)


مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یو سف کا 4 بجے قتل لیکن 3بجے تک کس معروف شخصیت سے رابطے میں رہی؟ نا م سامنے آ گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو



اسلام آباد:

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔

سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے  طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا متنازعہ بیان، پاکستان علماء کونسل کا ردعمل
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ کیوں لگایا؟
  • صحیح وقت کا انتخاب کر رہی ہوں، عماد وسیم کی اہلیہ کا مبہم پیغام
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
  • آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
  • ہم نے 5 اگست کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی لیڈرشپ کو پہنچا دیا تھا، علیمہ خان
  • عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا ردعمل سامنے آگیا