Daily Sub News:
2026-07-24@03:30:26 GMT

عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا ردعمل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT

عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا ردعمل سامنے آگیا

عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں کرکٹ سے زیادہ اپنی نجی زندگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کی تصویر کے ساتھ لکھا، ”میں نے پچھلے 9 ماہ یہ سب اکیلے برداشت کیا ہے۔“
یہ پیغام وائرل ہوتے ہی کئی مداحوں کو اداس کر گیااور جلد ہی انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہو گیا کہ عماد وسیم کی ازدواجی زندگی میں دراڑ آ چکی ہے۔
صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب عماد وسیم کی ایک ویڈیو اور تصویر برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ گردش کرنے لگی، جس میں دونوں کو ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
صارفین نے جلد ہی اندازہ لگا لیا کہ یہ تصویرنائلہ راجہ کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ایک پاکستانی انفلوئنسر ہیں۔
کئی دنوں کی خاموشی کے بعد نائلہ راجہ نے آخرکار انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے عماد وسیم سے کسی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا، ”میں عماد، ان کی بیوی اور ان کے خاندان کا احترام کرتی ہوں۔ اگر ان کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو میں اس کی وجہ ہرگز نہیں ہوں۔“
نائلہ کا کہنا تھا کہ انہیں خواتین کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے گئے، حالانکہ وہ خود اس معاملے میں کسی طور شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا، ”یہ صرف دو سیکنڈ کی ایک ویڈیو تھی جس میں میں کچھ غلط نہیں تھا، لیکن اب مجھے کسی مرد سے بات کرنے سے پہلے دو بار سوچنا پڑے گا۔“
نائلہ راجہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اپنی شہرت کی بھاری قیمت چکا رہی ہیں۔
”میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، لیکن میری ذات کو جس طرح نشانہ بنایا گیا ہے، اس نے میری نجی زندگی کو متاثر کیا ہے۔“
انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو یا تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس کے باعث ان کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا ردعمل ملا جلا رہا۔ کچھ افراد نے نائلہ راجہ کی وضاحت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، جب کہ دیگر نے اس معاملے پر مزید سوالات اٹھائے۔

مداح اب عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی جانب سے کسی واضح مؤقف کے منتظر ہیں تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا طارق جمیل کی عمران خان سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی اگلی خبرچین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی اضافی قدر میں نمایاں اضافہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟ پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی ہمیں سہولیات دی جائیں: کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کردی پاکستان بھارت کو شکست دیتے ہوئے انڈر16والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا، وزیراعظم کی مبارکباد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عماد وسیم کی نائلہ راجہ انہوں نے

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل