’ملزم کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے ایک مثال بنائیں‘، ثنا یوسف کے قتل پر شوبز ستارے بھی بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں ایک 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس اندوہناک قتل پر ہر انسان افسردہ ہے۔ صارفین ثنا کے لیے انصاف اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں شوبز کے معروف ستارے بھی شامل ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس مجرم کو انجام تک نا پہنچایا تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے ایک مثال بنائیں۔
If we do not take this to task this will not stop!! Show his face – make an example out of him!! @GovtofPakistan https://t.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 3, 2025
اداکارہ عمران عباس نے کہا کہ 17 سالہ لڑکی کے قتل کی خبر سن کر مجھے شدید رنج ہوا، حکومت کو ایسے خوفناک جرائم پر فوری کارروائی کرنی چاہیے بالخصوص جو غیرت اور دیگر بہانوں سے لڑکیوں کے خلاف کیے جائیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں یہ پانچواں ایسا واقعہ ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Imran Abbas (@imranabbas)
اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر لکھا کہ یہ ایک اور کہانی ہے جسے ہم چند دنوں میں بھول جائیں گے۔ ہم بحیثیت ایک معاشرہ اور انسان ناکام ہوچکے ہیں اور مجھے یہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔
اداکارہ نے لکھا کہ 17 سال کی لڑکی صرف اس لیے قتل کردی گئی کیوں کہ ایک لڑکے کی سوچ یہ ہے کہ مسترد ہونے پر یہ کرنا ٹھیک ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکام اس مجرم کو ایک مثال بنادیں گے۔
View this post on Instagram
A post shared by MAWRA (@mawrellous)
اداکارہ دانیہ انور نے کہا کہ ثنا صرف 17 سال کی ہے، میں بالکل گنگ ہوں اور ابھی تک سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بھی 17 سال کی ہے۔ یہ دنیا کس طرف جا رہی ہے؟ ہم تو پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو 2 جون کو ملزم نے شام 5 بجے گھر گھس کر 2 گولیاں ماریں۔ پولیس نے مبینہ قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر لڑکا، جس نے کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، شام 5 بج کر 9 منٹ پر موقع واردات یعنی جی 13 سے فرار ہوتا ہے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سوشل میڈیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر کے اس سے ثنا یوسف کا موبائل بھی برآمد کر لیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ثنا یوسف کی جانب سے خود کو بار بار مسترد کیے جانے پر اسے قتل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثنا یوسف ثنا یوسف قتل عمران عباس ماہرہ خان ماورا حسین
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثنا یوسف ثنا یوسف قتل ماہرہ خان ماورا حسین نے کہا کہ ثنا یوسف
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔