ٹیکس تنازع؛ بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سری لنکن کرکٹرز اور حکام کے درمیان ٹیکس تنازع کا عبوری معاہدہ طے پاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں مینز اور ویمنز کرکٹرز کی جانب سے بورڈ اور ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے درمیان انکم ٹیکس تنازع کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بورڈ کے ملازم نہیں بلکہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، اسی ضمن میں ان سے ٹیکس لیا جائے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کی لیگل ٹیم نے بھی اس موقف کی تائید کی تھی۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے دلیل دی گئی کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد ان کھلاڑیوں کو بورڈ کا ملازم ہی تصور کیا جائے گا۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر حکام اور کرکٹرز میں عارضی تصفیہ ہوا، جس کے تحت پلیئرز سے جون کے ماہ سے ایڈوانس پرسنل انکم ٹیکس لیا جائے گا۔
اسی طرح گزشتہ 2 مالی سال کے واجبات کا معاملہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے تک موخر رہے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی
بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
پاکپتن (سب نیوز)ذاتی ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے والے سابق خاتونِ اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسی مانیکا اور مدعی مقدمہ کے درمیان صلح ہو گئی۔
ملزم موسی مانیکا کو علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کی عدالت پیش کیا گیا، جہاں فریقین میں صلح ہونے پر مجسٹریٹ نے موسی مانیکا کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے آج پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان کے مطابق فریقین نے عدالت میں اپنی صلح کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔پاکپتن پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقدمے کا ٹرائل ہو گا جس میں فریقین کے دوبارہ بیان لیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات سے متعلق پرامن حل کی قرارداد منظور غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم