غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔
سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین پر غزہ کا حال جہنم سے زیادہ برا ہے، غزہ میں 54ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے، یہ انسانی ایشو نہیں انسانیت کی تباہی ہے، غزہ کے حالات بدسے بدتر ہو رہے ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی ہی زمین سے بے دخل کرنے کے درپے ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کیلئے پاکستان ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا، سکیورٹی کونسل کی جانب سے جنگ بندی میں ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی ہے۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے غزہ جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا، قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کوغزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر افسوس ہے، جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی قرارداد کہا کہ
پڑھیں:
ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔