(ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ) گورنر ہاؤس، سٹی ناظم و دیگر بااثر افراد کو 5ہزار پلاٹ الاٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو 949 پلاٹ ، ایم ڈی اے کے افسران اور ملازمین کو 266 پلاٹ
کمشنر کراچی کے دفتر کے افسران اور ملازمین کو 227 پلاٹ ،نیلامی کے عمل کو نظر انداز کرکے نوازا
ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں۔ گورنر ہائوس، ایم ڈی اے افسران، بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور سٹی ناظم سمیت دیگر بااثر افراد کو غیر قانونی طور پر 5 ہزار پلاٹ الاٹ کر دیئے، پلاٹس کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ایم ڈی اے نے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو 949 پلاٹس، ایم ڈی اے کے افسران اور ملازمین کو 266 پلاٹس، کراچی سٹی ناظم کے ملازمین کو 78 پلاٹس، محکمہ بلدیات کے افسران اور ملازمین کو 4 سو سے زائد پلاٹس، گورنر ہاس کے افسران اور ملازمین کو 5 سو پلاٹس، کمشنر کراچی کے دفتر کے افسران اور ملازمین کو 227 پلاٹس، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے افسران اور ملازمین کو 23 سو پلاٹس بیلٹ یا نیلامی کے علاہ ہی الاٹ کر دیئے، ایم ڈی اے انتظامیہ نے من پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 ہزار پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کئے، پلاٹس کی مالیت ایک ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کھلی نیلامی کے علاہ من پسند افسران اور شخصیات کو پلاٹ الاٹ کرنا قوائد کی خلاف ہے۔ اپریل 2024 میں اعلی حکام نے چیف سیکرٹری سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں۔ اعلی حکام نے سفارش کی ہے کہ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹس کی الاٹمنٹ شفاف بیلٹ یا کھلی نیلامی کے ذریعے کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے افسران اور ملازمین کو نیلامی کے ایم ڈی اے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے